DailyNews
Bradford; Public rally to be held in Bradford on 26th August in solidarity with Kashmiri
لندن میں کامیاب مظاہرے کے بعد اب بریڈفورڈمیں 26اگست کا مظاہرہ ایک تاریخ رقم کرے گا
بریڈ فورڈ ;مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد ریاستی جبر اور آرٹیکل 370کی تنسیخ جیسے ہتھکنڈے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتے سیاسی نظریات سے بالا تر ہو کر لندن میں کامیاب مظاہرے کے بعد اب بریڈفورڈمیں 26اگست کا مظاہرہ ایک تاریخ رقم کرے گا مظاہروں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہیں کی جاتیں۔ ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں رہنماوں نے کیا جس کا اہتمام چوہدری شیراز احمد اور چوہدری آصف علی ڈی سی نے کیا، آل پارٹی کانفرنس میں سابق لارڈ میئر رنگ زیب چوہدری، سابق لارڈ میئر کونسلر عابد حسین، سابق لارڈمیئر چوہدری خادم حسین، کونسلر کامران حسین، لیڈز سے کونسلر جاوید اختر، کونسلر گوہر الماس خان، تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے راجہ نجابت حسین، سردار عبدالرحمن خان، مختار احمد، محمد حلیم مغل، چوہدری محمد مالک، ارشد برقی، صابر نوشاد، ملک رحمت اعوان، ساجد قریشی، چوہدری ممتاز، آصف نسیم راٹھور، چوہدری صغیر پوٹھی، ماجد علی، چوہدری صابر، چوہدری عدنان، صابر جاوید بھڑک، چوہدری نذیر، علامہ افضل سعیدی، علامہ حافظ محمد آزاد، چوہدری ناصر امین اور دیگر نے شرکت کی