DailyNews

Dadyal, AJK; DEO Mirpur raja Basharat launches tree plantation campaign at gov boys high school, Khadam

ڈی ای او میرپور راجہ بشارت نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم میں پودا لگا کر باقاعد ہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے تعلیم اداروں میں شجرکاری مہم کا سلسلہ جارہی ڈی ای او میرپور راجہ بشارت نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم میں پودا لگا کر باقاعد ہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد اور تعلیمی کمیٹی کے ممبران نے خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم آزاد کشمیر کو بہت جلد سر سبز وشاداب بنانا ہے انہوں نے اساتذہ اور اہل علاقہ پر زور دیا کہ اپنے گھروں میں درخت لگائیں اور حکومت کی سرسبزکشمیر بنانے کی کوشش کوکامیاب بنائیں اس موقع انہوں نے اساتذہ طلبہ اور اہل علاقہ کو ایلمنٹری بورڈ سکینڈری بورڈ میں 100٪رزلٹ آنے پر مبارکباد پیش اور لوگوں سے اپیل کی کہ آپ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں ادارہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے ڈی۔ای۔اوکاسکول آمدید پر شکریہ ادا کیا اور اور سرسبزکشمیر کے سلسلہ میں سٹاف کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شکر ادا کیا اور کہا درخت ہمارے لئے بہت ضروری ہیں اسلئے تمام اساتذہ اور اہل علاقہ کہ وہ اس کاوش میں حکومت ساتھ دیں اور اپنے گھروں اور کھیتوں میں بھی درخت لگائیں انہوں نے ڈی۔ای۔او کو سکول کا مکمل وزٹ کروایا اور نئی بلڈنگ بنانے کے سلسلہ میں مفید تجاویزاور راہنمائی بھی لی ادارے کے مدرس عبدالمالک بٹ نے کہا کہ درخت لگانا اور اسکی پرورش دیکھ بھال کرنا اتناہی ضروری ہے جتنا ہم اپنی اولاد کا خیال بھی رکھنا ہے اور انکی اصل رنگ میں پرورش بھی کرنی ہے آخر میں ادارہ کے عربی مدرس لیاقت نے شجر کاری مہم کی کامیابی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعاکراوئی ادارے کے اکاونٹنٹ ندیم آفریدی کی طرف سے تمامہمانوں کے لئے ریفرشمنٹ کاہتمام بھی کیا گیا


ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر حکومت کے وزیر زراعت چوہدری مسعودخالد نے اپنے حلقہ ڈڈیال کا اچانک دورہ کیا یونین کونسل کھٹاڑ،ڈڈیال شہر کے کارکناں مسلم لیگ ن نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا کارکناں خطاب کرتے ہو ئے کہا ڈڈیال میں آئندہ مالی سال میں تبدیلی آئے گی جس سے ڈڈیال سب ڈوثرن کا نقشہ بدل جا ئے گا انہوں یونین کونسل کھٹاڑ کے راہنما یاسر کیانی،چوہدری تجمل حسین نے وزیر زراعت ڈڈیال سب ڈوثرن کے مسائل سے آگاہ کرتے ہو کہا آج ہمارے حلقہ کی تمام یونین کو نسلروں کی کارکردگی نہایت ہی مثالی ہے جن کشمیر کے تارکین وطن برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگوں نے ڈڈیال سب ڈوثرن کے جس طریقہ سے کام کیا آج ڈڈیال ساتوں یونین کونسلروں میں سٹرکوں کاکام تقربیاًمکمل ہو چکا ہے وہاں کے لوگوں کی پاسداری کے لئے جس طریقہ کا کام کیا آج دنیا کی کو ئی طاقت کشمیر یوں کو غلام نہیں کرسکتی بھارت کی وفہم خیال ہے کہ وہ کشمیر کی اپنی اکثریت ہے چوہدری مسعود خالد نے کہا جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر نے کیلئے تمامعالمی طاقتوں کو بھارتی جنگی جنون کو ختم کر نے کی اشد ہ ضرورت ہے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو جانے سے پوری دنیامتاثر ہو گی اس موقع پر انہوں نے پی آر او راجہ افتخار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو کوشی نصیب کریں

Show More

Related Articles

Back to top button