DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Pakistan independence day celebrations preparations start in Kallar Syedan and rest of Pothwar region

کلر سیداں اور گردونواح میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں اور گردونواح میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں اور خوبصورت بیجز کے اسٹالز سج گئے ہیں۔یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے شہریوں نے قوم پرچم،جھنڈیاں اور بیجز خریدنے شروع کر دہئے ہیں اورایسے لگتا ہے جیسے شہر اور گلی محلوں میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی ہو۔جگہ جگہ قومی پرچموں کے اسٹالز سج گئے ہیں اور خریدار بھی جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے اپنی اپنی پسند کی اشیاء خریدنے کیلئے اسٹالوں کر رخ کر رہے ہیں۔خریداری کیلئے جہاں بڑے مصروف ہیں وہاں بچوں کا بھی جوش و خروش دیدنی ہے اور وہ قومی پرچم سے مزین جھنڈیاں،بیجز،ٹوپیاں اور دیگر اشیاء خریدرہے ہیں۔

Kallar Syedan; The Independence Day of Pakistan is just around the corner and public in Kallar Syedan and throughout the Pothwar region have already begun preparing for the auspicious day.

Pakistanis all across the country flocked markets during the week to buy national flags of different shapes and sizes.

Their display of patriotism did not end with flags. Tee shirts, dresses, balloons, cakes and badges emblazoned with the national flag along with memorabilia bedecked in the country’s trademark green and white were in high-demand as citizens thronged markets, surveying the colorful and quirky offerings. Every year Independence Day is celebrated with exuberance.( Above in picture Butt brothers store in Kontrila, Gujar Khan)


کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی کے قریب واقع دریائے جہلم سے تین روز قبل ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی

Body of M Nadim Awan of Muzaffarabad found in river Jhelum at Dhuangalli after he was reported missing 10 weeks ago

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی کے قریب واقع دریائے جہلم سے تین روز قبل ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی۔خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ محمد ندیم اعوان سکنہ مظفر آباد آڑھائی ماہ قبل مظفر کے علاقہ میں واقع دریائے جہلم میں سیر و تفریح کے دوران پاؤں پھسل جانے سے گہر ے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا جس کی نعش آڑھائی ماہ بعد دانگلی کے قریب واقع دریائے جہلم کے کنارے سے ملی ہے۔نعش ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے اسے مقامی قبرستان میں امانتا سپرد خاک کر کے اس کی تشہر میڈیا پر کی گئی تھی جس پر متوفی محمد ندیم کے بھائی ظہیر نے خادم آباد انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا اور قبر کشائی کے بعد نعش اس کے بھائی کے حوالے کر دی گئی۔محمدظہیر کے مطابق اس کا متوفی بھائی مظفر آباد محکمہ مال میں درجہ چہارم کا ملازم تھا۔متوفی نے بیوہ سمیت دو بیٹے اور چار بیٹیاں سوگواران میں چھوڑی ہیں۔


پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے لونی جسیال کلرسیداں کا دورہ کیا

Ex MPA Col Shabbir Awan visits Looni Jasiyal

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان نے لونی جسیال کلرسیداں کا دورہ کیا اور سوئی گیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے دہماکے میں جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی تو ان کو بتایا گیا کہ وہ ڈیڑھ برس تک سوئی گیس دفتر اسلام آباد جاکر شکایات درج کراتے رہے مگر بہتری رونما نہ ہوسکی اور محکمہ کی غفلت سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے کسی نے خبرگیری نہ کی انتظامیہ بھی تماشائی بنی رہی حکومت نے بھی کوئی مدد نہ کی سب نیوز بنوانے اور فوٹو سیشن کے لئیے ہمارے گھر کادورہ کرتے رہے کرنل شبیراعوان نے واقعہ اور بعد کی صورتحال پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اب تک ہوا یہ پی ٹی آئی کی پالیسی سے متصادم ہے شکایات کے باوجود گیس کے اخراج کو نہ روکا جانا سوئی گیس کی زیادتی ہے اس کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانا چاہئیے انہوں نے حکومت سے متاثرین کی فوری مالی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


آئیسکو راولپنڈی نے کلر روات چواخالصہ مندرہ گوجرخان بیول چک بیلی خان اور ملحقہ چکوال کے علاقوں میں 8اگست تک روزانہ چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

Six hour load shedding announced for Rawat, Choa Khalsa, Mandra, Gujar Khan, Bewal and Chak Bale Khan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو راولپنڈی نے کلر روات چواخالصہ مندرہ گوجرخان بیول چک بیلی خان اور ملحقہ چکوال کے علاقوں میں 8اگست تک روزانہ چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے تحت تحصیل کلر سیداں،گوجرخان کے علاوہ چکوال کے بعض علاقے راولپنڈی کی شرقی یوسیز اور اسلام کے دیہی علاقے روات،ماڈل ٹاؤن اور ہمک متاثر ہوں گے اور یہ لوڈشیڈنگ 8اگست تک جاری رہے گی۔


کس کو جرمانہ کرناہے یہ فیصلہ انتظامیہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے چند لوگ کرتے ہیں

Lala M Rasool of Samot condemns PTI for handling of fines in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) سموٹ کے معروف سیاسی سماجی رہنماچوہدری لالہ محمد رسول نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی پیشہ وارانہ فرائض سے عدم توجہی اور لوگوں کو ٹارگٹڈ جرمانے کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اے سی کلرسیداں خود گاڑی سے نیچے اترتی ہیں نہ ہی نرخ چیک کرتی ہیں پورا انتظامی نظام پی ٹی آئی کے چند لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں لے رکھاہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کس کو جرمانہ کرناہے یہ فیصلہ انتظامیہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے چند لوگ کرتے ہیں وہ تحصیل انتظامیہ کو خود نام دیتے ہیں جس کے بعد انتظامیہ ان پر چڑھ دوڑتی ہے اسی طرح سموٹ کے چار ایسے سٹوروں کو انتقام اور تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کارکردگی کوالٹی اور نرخوں میں منفرد ہیں اور لوگ ان سے بیحد خوش ہیں مگر انتظامیہ چند لوگوں کی خوشنودی کے لئیے غیر قانونی اقدامات کررہی ہے مگر کلرسیداں کے غیور عوام اس دور میں بھی نظام سقہ واپس لانے کی ہر کوشش کے سامنے مزاحمت کریں گے پی ٹی آئی کے حقیقی کارکن بھی اس طرح کی زیادتیوں کی حمایت نہیں کریں گے انہوں نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ کلر سیداں کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں ورنہ ہم خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے۔


خود 126 ایام دھرنا دیتے روہے اور کسی دوسرے کا ایک روزہ پروگرام انہیں برداشت نہیں۔

PTI accused of trying to ambush PML-N public rally in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین نے مسلم لیگ ن کے تحصیل کنونشن میں بیرونی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں مگر پی ٹی آئی کے چند لوگ صورتحال کو خراب کرنے کے درپے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے تحصیل کنونشن کے انعقاد کے لئیے تمام قانونی تقاضے پورے کئیے اور اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس سے پروگرام کی اجازت لے رکھی تھی مرید چوک کا شادی ہال بھی بک تھا مگر کچھ لوگوں نے دباؤ ڈال کر انہیں اس حد تک مجبور کیا کہ شادی ہال کی انتظامیہ نے پروگرام سے ہی معذرت کر لی اس کے باوجود ہم نے کلر سیداں میں کامیاب پروگرام کرلیا ہے پی ٹی آئی پہلی بار اقتدار میں آئی ہے اسے معاشرتی تقاضوں کو سمجھنا چاہئیے یہ خود 126 ایام دھرنا دیتے روہے اور کسی دوسرے کا ایک روزہ پروگرام انہیں برداشت نہیں۔


کلر سیداں کے راولپنڈی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں من مانے اضافے , کلر سیداں سے راجہ بازار راولپنڈی اے سی کوسٹر سروس نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

Kallar to Raja Bazaar coaster service increase fares

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے راولپنڈی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں من مانے اضافے کے بعد کلر سیداں سے راجہ بازار راولپنڈی اے سی کوسٹر سروس نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گزشتہ ماہ مقامی ٹرانسپورٹروں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تمام اختیارات خود استعمال کرتے ہوئے تمام روٹوں پر کرایوں میں من پسند اضافہ کر لیا تھا پیر ودھائی سے کلر سیداں کا کرایہ 45روپے ہے جس میں ٹرانسپورٹروں نے 55روپے کا اضافہ کر کے سو روپے کر لیا روات سے کلر سیداں 20روپے سے بڑہا کر چالیس روپے کر لیے اور انتظامیہ کرایوں میں اس خودساختہ اضافے کو واپس کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی جس کے بعد اے سی کوسٹر سروس نے بھی کلر سیداں سے راجہ بازار کا کرایہ 70روپے سے بڑہا کر 100روپے کر دیا ہے اور انتظامیہ چالانوں کی بھر مار کے باوجود اضافی کرایے واپس کرانے میں بدستور ناکام ہے۔


کلر سیداں شہر اور گردونواح میں ماہ جولائی کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1036 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری

Over Thousand motorist handed fines during July in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی ہدایت اور انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی کلر سیداں شہر اور گردونواح میں ماہ جولائی کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1036 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے تین لاکھ باون ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ چالان اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی،مسافروں کی ساتھ بدتمیزی،بلیک پیپرز والی گاڑیوں اور نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button