DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Sagheer Ahmed sancions 50 Lakh Rps grant

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی طرف سے چمن چوک تاسٹیڈیم روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی طرف سے چمن چوک تاسٹیڈیم روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔افتتاح کے بعد کام شروع اہلیان علاقہ کی طرف سے راجہ صغیر احمدصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکر یہ۔عوام کی خدمت میر ا منشور ہے اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر وں گا۔الیکشن2018میں میرے مدمقابل ہارنے والے تمام امیدوران حلقے سے آوٹ ہو گے اللہ پاک کے کرم سے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل بھی حل کر رہا ہوں اور ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہا ہوں انشاء اللہ2023میں بھی کامیابی حاصل کروں گا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے چمن چوک تاسٹیڈیم روڈ کے افتتاح کے موقع پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ صغیر احمد اہلیان علاقہ کی مسلے کو دیکھتے ہوئے مذکورہ سٹر کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کی ہے اس موقع پر راجہ ظفر اقبال، راجہ عمران مینوں، انجینئر راجہ بلال، نمبردار اسد،ٹھکیدار راجہ ساجد،چوہدری شعیب، سابق کونسلر ظہیر بھٹی،چوہدری عمران،راجہ اشرف، چوہدری جمشید ڈھوک بلندیاں، گلفراز بٹ، چوہدری اسد سموٹ،چوہدری خرم اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔تمام اہلیان علاقہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔


موجودہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا

New budget considered as no relief for average public

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے گے بجٹ کے حوالے سے چوہدری صداقت حسین، رفاقت جنجوعہ،حاجی ملک منیر اعوان، راجہ سخاوت ایڈوکیٹ،راجہ شاہد اجمل اور عاصی جنجوعہ نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا سر کاری ملازمین کی تنخوائیوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیر ے کے مترادف ہے جس تناسب کے ساتھ انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے اس طرع سے انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ہے غریب عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے مہنگائی میں مزید اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ن لیگی رہنماء راجہ سخاوت ایڈوکیٹ،سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل اور سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ عاصی جنجوعہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے عوام کو صرف لالی پاپ دیے ہیں کہاں گے 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں۔ملک عوام کی حکومت کی لفظی گولہ باری کو اچھی طرع سمجھ چکی ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کسی کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آہیں گے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دے کر کامیاب کر یں گے۔


کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی بار بار بندش

Lack of electricity supply in Kahuta region

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی بار بار بندش۔شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے۔بچے، بوڑھے گھروں میں جبکہ ہسپتالوں میں مریض بغیر بجلی کے شدید گرمی میں شدید مشکل کا سامنا جبکہ محکمہ واپڈا کہوٹہ کی نااہلی کی وجہ سے متعدد افراد کی الیکٹرونک اشیا ء بھی جل گئی۔اہل علاقہ کا وزیر پانی و بجلی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں تبدیلی سر کار کی حکومت میں پہلے موسم گرما میں پڑھنے والی گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے ہرآدھے گھنٹے کے بعد بجلی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں کو شدید پر شانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے عوامی حلقوں نے یہ بھی کہاکہ موجود ہ حکومت کے اعلیٰ حکام الیکشن مہم کے دوران بڑھے بڑھے دعوے کر رہے تھے مگر انہوں نے جو دودھ کی بہا دیں ہیں وہ بھی عوام نے دیکھ لیا ہے جبکہ سابقہ حکومت مسلم لیگ ن کے دور میں حالات بہت اچھے تھے بجلی بلکل نہیں جاتی تھی جبکہ موجود ہ حکومت نے تو ایک سال کے اندر ہی عوام کو نانی کا دودھ یاد کر ا دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button