DailyNewsOverseas news

Norway; Poetry evening held by Daricha organisation in Oslo

ناروے۔ادبی تنظیم دریچہ کے زیر اہتمام سفر نامہ `` دنیا رنگ رنگیلی``کی اوسلو میں تقریب رونمائی اور مشاعرے کا انعقاد

اوسلو(عقیل قادر)یورپ اور ناروے میں اردو ادب کے فروغ کے لیے کئی تنظیمات کام کر رہی ہیں مگرناروے میں موجود ادبی تنظیم دریچہ کو ادبی حلقوں میں بہت ہی ادب و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ اردو ادب کے فروغ کے سلسلے میں دریچہ کے روح رواں ادریس لاہوری اور ڈاکٹر ندیم حسین قابل ذکر ہیں۔ آسٹریلیا کی معروف ادبی شخصیت طارق محمود مرزا کی کتاب “ دنیا رنگ رنگیلی“  کی تقریب رونمائی دریچہ کے زیر اہتمام کی گئی جس میں عوام الناس کے علاوہ بڑی تعداد میں اردو ادب و فن سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔تقریب کی صدارت معروف شاعر جمشید مسرور نے کی۔تقریب میں خصوصی شرکت سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی خالد محمود، دی نیشن کے معروف صحافی شفقت علی اور اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مرزا ذولفقار نے کی۔ طارق محمود مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دریچہ کی پوری ٹیم کا خوبصورت ادبی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم حسین اور ادریس لاہوری نے جن محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کیا ہے وہ چاہتیں ہمیشہ انکے ساتھ رہیں گی۔ تقریب سے ڈاکٹر ندیم حسین، خالد محمود،ضمیر طالب، شاہد اصغر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود مرزا کو مختلف ممالک کے سفر ناموں پر مشتمل کتاب کو مرتب کرنے پر مبارکباد دی۔۔ تقریب کے دوسرے حصے میں شعراکرام نے اپنے کلام سے رنگ بکھیرے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں ادریس لاہوری، ڈاکٹر ندیم حسین، جمشید مسرور، اسلم میر، اندر جیت پال، اندر جیت کھوسلہ، رائے بھٹی، ڈاکٹر سیف الرحمن، فیصل ہاشمی، ضمیر طالب، نجیب نقوی، سلیم زیدی اور دیگر شامل ہیں۔ تقریب کی نقابت کے فرائض ادریس لاہوری نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ طارق محمود مرز اور ادریس لاہوری نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔


ناروے۔اوسلو میں مقیم پاکستانیوں کا چیئرمین پوٹھوہار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences to Mohammad Naseer Raja of Pothwar.com

اوسلو(عقیل قادر)ناروے میں مقیم پاکستانیوں اور باالخصوص خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے چیئرمین پوٹھوہار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔جن احباب نے اظہار افسوس کیا ان میں مفتی محمد زبیر تبسم، علامہ ناصر اعوان، پاک ناروے فورم کے سنیئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور، معروف تاجر راجہ عاشق حسین، سماجی رہنما اصغر شاہد، اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے تمام اراکین اور صدر مرزا ذوالفقار، سابق صدر جاوید اقبال، شکیل قادر، چوہدری مظہر حسین، چوہدری عجب خان، چوہدری نذر حسین، راشد اعوان، خالد اسحاق اور پوٹھوہار ڈاٹ کام ناروے کے نمائندہ عقیل قادر شامل ہیں۔


ناروے۔ پاکستان کمیونٹی ناروے کے زیر اہتمام پاکستان میں سرمایہ کاری کے موضوع پر شاندار تقریب کا انعقاد

Function held on how to invest in Pakistan

اوسلو(عقیل قادر) پاکستان کمیونٹی ناروے اور دی سینٹریم بحیرہ انکلیو اسلام آباد
کی طرف سے اوسلو میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے موضوع پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسلو کی ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز علامہ حامد فاروق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ تقریب کی صدارت دی سینٹرم کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اعظم نے کی جب کہ خصوصی شرکت معروف کالم نگار اور شاعر منصور آفاق اور جذبہ انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اعجاز پیارا نے کی۔ تقریب سے، چوہدری محمد اعظم، فاروق کیانی، منصور آفاق، اعجاز پیارا اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اوسلو کے مقامی شعراء ادریس لاہوری، آفتاب وڑائچ اور اندر جیت پال نے اپنا کلام پیش کیا۔ چوہدری محمد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی سینٹریم بحیرہ انکلیو اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوں کا رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے جس میں آپ ہر قسم کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو بلا خوف پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔پاکستان کمیونٹی ناروے کے چیئرمین اظہر اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ معروف سیاسی و سماجی رہنما خالد محمود نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ اظہر اقبال نے پاکستان کمیونٹی ناروے کی طرف سے شیخ فواد انور، سید ذکی الحسن شاہ، چوہدری شبیر حسین آف مہمند چک، ملک سلطان حمزہ اعوان اور دیگر کا تقریب کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button