روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات کی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ۔ماڈل تھانہ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر 6 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر منی چینجر کی گاڑی سے اڑھائی کروڑ روپے نقدی چھین لی مزاحمت پر 2 سیکورٹی گارڈ زخمی ،علاقہ میں شدید خوف و ہراس ،سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ او اعجاز قریشی کی نااہلی پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،چند دنوں کے دوران جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام منی چینجر کی گاڑی رقم لیکر راولپنڈی سے منڈی بہاؤالدین جا رہی تھی جوں ہی گاڑی تھانہ روات کے قریب واقع نعیم نامی پولیس اہلکار کے ہوٹل پر رکی اور سیکورٹی گارڈ گاڑی سے نیچے اترے اس دوران پیچھے سے آنیوالی سفید رنگ کی کار میں سوار 6 مسلح ڈاکوؤں نے انھیں ہوٹل کے اندر ہی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور مذاحمت پر رائفل کے بٹ مار کر دو سیکورٹی گارڈوں کو زخمی کر کے گاڑی میں موجود رقم 2 کروڑ 58 لاکھ روپے چھین لئیے اور بعد ازاں گاڑی کے ٹائر بریسٹ کر کے باآسانی فرار ہو ئے چند دن قبل بھی کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس وردی میں جی ٹی روڈ پر سوزوکی پک اپ مالک محمد اشرف اور ڈرائیور عمیر سے گن پوائنٹ پر ڈیڈھ لاکھ روپے چھین لئیے تھے سنگین ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کے باوجود ضلعی پولیس افسران سیاسی بنیادوں پر تعینات نااہل انسپکٹر اعجاز قریشی کے خلاف تاحال کاروائی سے قاصر ہیں ،عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔
Check Also
Close