برطانیہ کے علاقے بولٹن کا ایک پراہیویٹ ٹیکسی ڈرائیور چالیس سالہ علی محبوب نسل پرستوں کے ہاتھوں شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور علی محبوب لٹل ہولٹن کی کینن وے سے ایک مسافر کو لینے گیا ابھی وہ مسافر کا انتظار کر رہا تھا کے اس کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ شروع ہو گیا جب اس نے باہر نکل کر دیکھا تو کچھ نوجوان اس کی گاڑی پر پتھر پھینک رہے تھے اس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو چھ سات سفید فام نوجوانوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے شدید زخمی کر دیا حملہ کے دوران لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ڈرایئور علی محبوب کے چہرے بازوں اور کمر پر شدیدچوٹیں آئی اور اسے مسلمان ہونے پر مسلمانوں کے خلاف غلط الفاظ بھی استعمال کیے اور کہا کے نیوزی لینڈ مسجد کی طرح تمہیں بھی عبرت کا نشانہ بنائیںگے۔ علی محبوب کو کچھ سمجھ نہیں لگی کے اس نے کا طرح ان نسل پرستوں سے بھاگ کر جان چھڑائی پولیس کے مطابق حملہ آور سات نوجوان تھے اور پولیس نے خبردار کیا کہ ایسے نسل پرستوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور عینی شاہدین سے مدد کی بھی اپیل کر دی
Related Articles
Kallar Syedan: Gunfire Incidents in Pindora Hardo and Doberan Kallan Leave Two Injured, Including a Woman
14 hours ago
London / Gujar Khan; British Pakistani Family from Slough attacked by armed gang in Gujar Khan village
14 hours ago