DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Mohammad Shabaz Shaheed killed by terrorist in Quetta

۔کوئٹہ دہشتگردی میں گوجرخان کا نوجوان شہید

محمدشہباز شہید کا تعلق سکھو کے نواحی گاوں موہڑہ سرانداز سے ہے اور آٹھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی،شہید عرصہ چار سال سے پاکستان نیوی میں اپنی فرائض منصبی ادا کر رہا تھا، 
گزشتہ روز بلوچستان کے علاقہ مکران میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان آفرین وطن کے سپرد کردی، شہید کیساتھ پاکستان نیوی کے 8 نوجوانوں سمیت کل چودہ افراد نے شہادت کا جام نوش کیا۔

Gujar Khan; Mohammad Shahabaz Shaheed of village Morra sarandaz near Sukho has been killed by terrorist while serving with Pakistan Army in Quetta. Namaz e janaza was held with full military honour in his native village.


بیول ڈاکٹر راجہ جنید خالد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔

Wedding of Dr Raja Junaid Khalid held in Dhok Ch M Azam, Hafiyal, Bewal

بیول ڈھوک چوہدری محمد اعظم داخلی ہفیال کے رہائشی راجہ خالد کے بیٹے مشہور و معروف شخصیت راجہ شوکت کے بھتیجے ڈاکٹر راجہ جنید خالد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ولیمہ کی پروقار تقریب بھڈانہ کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی ، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب، دیوان فارم ہاوس بیول کے مالک چوہدری ایوب، چوہدری یاسر، کیپٹن اعجاز، مسلملیگ یونین کونسل بیول کے صدر چوہدری مزمل، راجہ اقبال، راجہ امیر قابل ، ملک طارق، چوہدری ساجد نواب یوکے، چوہدری واجد یوکے، چوہدری طارق یوکے ، راجہ خالد یوکے ، چوہدری شاہد، ملک تصدق وکی، ملک فیاض سندھو کے علاوہ بیول ہفیال کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دولہا ڈاکٹر راجہ جنید خالد کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ڈاکٹر جنید خالد کی شادی نواب خان ریسٹورنٹ لیڈز کے مالک فخر ہفیال چوہدری ساجد نواب کی بیٹی سے ہوئی ۔ راجہ خالد ، راجہ شوکت اور چوہدری ساجد نواب نے تمام مہمانوں کا ان کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button