Chakswari, AJK; PTI has failed to fulfil promises, Ch M Bashir Anjum (PML-N)
تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر جو لوگوں سہانے خواب دکھا ئے تھے ان میں ایک بھی پورا نہیں کر سکی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یونین کونسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر جو لوگوں سہانے خواب دکھا ئے تھے ان میں ایک بھی پورا نہیں کر سکی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا وہ کہاں گئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے تینوں ادوار میں عوام سے جوبھی وعدے کئے ایک ایک کرکے پورے کئے ہیں شریف خا ندان کو ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح آ زاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے آ زاد کشمیر کے اندر تعمیر وترقی کے منصوبوں بروقت مکمل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جس سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ کشمیریوں کی لا زوال قربانیوں کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت پوری دنیا میں فلش پوئنٹ بن چکا ہے جو حل ہونے کے قریب ہے تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ وادی میں ہونے والے بد ترین مظالم کو بند کرانے میں عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ برطا نیہ اور دیگر یورپی ممالک میں مقیم کشمیر ی تارکین وطن ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے اپنی زمہ داری پوری کر رہے ہیں مگر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا حکومتوں کی زمہ داری ہوتی ہے وہ بہتر انداز میں اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اب تک مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ابھی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس کا 30اپریل میں عنقاد پذیز ہو نے والاکنویشن دورس نتائج کا حامل ہو گا صدر مسلم کانفرنس نے موجود حالات میں تاریخ ساز جماعت کاکنویشن بھلا کر تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دے دی ہے کیونکہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ وطن عریز کی آزادی کے ساتھ اسلام کی سر بلندی کیلئے عملاًجدوجہد جارہی رکھی یہ بات اور روشن کی طرح عیاں ہے پاکستان سے الحاق پاکستان حقیقت میں تکمیل پاکستان عملاًجدوجہد آزاد ی تھی مسلم کانفرنس اقتدار کو کبھی اہمیت نہیں دی حصول اقتدار کا بنیادی مقصد حقیقت میں وطن عریزکی آزادی ہے جس کے لئے مسلم کانفرنس کی باقی قیادت کی قربانیاں آج 70سال کی مسلسل جدوجہد میں شامل ہے تحریک آزاد ی جوایک تسلمہ حقیقت ہے جس کے لئے ضرورت اسی امر کی ہے بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیری قیادت کی جدوجہد اازادی کشمیری عوام کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے جو رائیگاں نہیں جائیں گی آج دنیا میں یہ بات تسلم ہو چکی ہے بھارت نے کشمیریوں کی حق خوداریت کو دبانا ہو ا نہتے بے گنا ہ کشمیر یوں کے پھول سے بچوں کو گولیاں سے چھلنی کر دیا ہے لاکھ کشمیری آج جامع شہادت نوش کر چکے ہیں ایسے حالات میں مسلم کانفرنس نے ایک بار پھر ریاست جموں وکشمیر کے عوام وطن عریز کی آزادی کیلئے 30اپریل کے کنونشن میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے ایسے موقع پر کشمیریوں کی اس پار اور اُس پار کو متحدہو کر جدوجہد آزادی کیلئے عالمی طاقتوں کو مظالم سے آگاہ کریں کیونکہ ریاست سب بڑی جماعت30اپریل کو مسئلہ کشمیر کیلئے کو ئی لائحہ عمل کشمیری عوام کو دیتی ہے تو دوسری جماعتوں کو بھی آغاز کر دیا تاکہ بھارت جو مظالم مقبوضہ وادی کے اندار ڈھارہا ہے عالمی طاقتں اس جبر وتشدسے آگاہ ہو سکے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے سنےئر نائب صدر چوہدری محمد سلمان ایڈووکیٹ برطانیہ کے دوماہ کے نجی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گے جہاں انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کر یں کے لئے وہاں کے ممبران پارلمنٹ سے ملاقات کی اور مقبوضہ وادی بھارتی جارحیت اور ظلم وتشد ید کے بار میں ان کو آگاہ کیا یوں بھارتحکمران تحریک کابند ترین ظلم دنیا کے سامنے ہے جس کی شدید الفاظ مذمت کی جائے وہ کم ہے
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) وادی انکر خادم آباد کے پی ٹی آئی کے راہنمااور ممتاز شخصیت ٹھیکدار حاجی چوہدری محمد زمان گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گے مرحوم علی اخلاق کے مالک تھے جنکی وفات سے وادی خادم آباد ایک غریب پروا انسان سے مرحوم ہو گے ان کو اپنی جورحمت میں جگہ عطا کریں ان کی نمازجنازہ میں لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما چوہدری محمد سلمان ایڈووکیٹ ،خان ظفر خان ،ڈاکٹر محمد اسحاق صدر ڈڈیال پریس کلب یو نین کا جنرنلسٹ کے نائب صدر حکیم طارق ،وقار بشیر ،تحریک نصاف کے راہنما ملک محمد نذیر اور بڑی تعداد عوام علاقہ نے شرکت کی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حالیہ دورہ پگل چک ڈڈیال کے مقام پر ورکر کنونشن سے خطاب کو سراہا ان کے دورہ ڈڈیال سے تحریک انصاف مضبوط ہو ئی اور کافی تعداد میں عوام کو تحریک انصاف میں شمولیت اس با ت کی غمازی کرتا ہے اب عوام میں تحریک انصاف کے منشور کو پسند کرتے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کی آزادی کے لئے جو کام کیا ہے وہ کوئی دوسرا لیڈر نہیں کر سکتا وہ صرف آزاد کشمیر پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ وہ عالمی لیڈر ہیں جنکی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے وہ پانچ سال تک وزیراعظم رہے ان کا مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا آج آزاد کشمیر میں تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود کی سربرا ہی میں ترقی کر رہی ہے اب اس کا مقابلہ کو ئی دوسر ا نہیں کر سکتا بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف پوری دنیا میں مظاہر ہ انہوں نے کیا وہ دوسرا نہیں کر سکتا آزاد کشمیر وہ ہی قیادت کر سکتے ہیں کو ئی دوسرا جماعت کی قیادت کرنے اہل نہیں انشااللہ آئندہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گئی وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہو ں گے جنکے دور میں کشمیر آزاد ہو گا اور تعمیر ترقی بھی ہو گئی حکومت پاکستان اپنی مدت پوری کرے گا لیکن آئندہ بھی پاکستان میں تحریک انصاف بنائے گئی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)آزاد حکومت کے وزیر زراعت چوہدری محمد مسعود خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹھکیدار چےئرمین چوہدری زمان کی اچانک وفات سے وادی خادم آباد نکر ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گی ہے ٹھکیدار چوہدری زمان کی علاقہ کیلئے ایک ؛پہچان تھے وہ عظیم سیاسی ورکر تھے ان کی اچانک وفات سے جو خلاپیدا ہو ا ہے وہ ایک عرصہ تک پورا نہیں ہو گا وہ ایک بلند اخلاق کے مالک تھے انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے علاقہ کی ہمیشہ خدمت کی انہوں نے مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہو کہا کچھ لوگ ہمیشہ انسان دوست بن کر اپنی خدمات کی ان کے بیٹوں اور جملہ عوام کی پسماندگا ن سے بھی اظہار افسوس کیا ڈڈیال پریس کلب صدر ڈاکٹر محمد اسحاق نے محروم کے نمازجنازہ میں شرکت کی اور اظہار افسوس کیا
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل انکر خادم آباد کہ ہر دل شخصیت سیاسی وسماجی کارکن پاکستان تحریک انصاف کے سنےئر ممبر ٹھکیدار محمد زمان حرکت کلب بند ہو جانے سے انتقال کر گے مرحوم ایک کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں خادم آباد سکول گرونڈ میں اداکی گئی پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار چوہدری عمرفاروق ایڈووکیٹ کی حادثی موت کے بعد چوہدری محمد زمان کا دوسرا بڑا جنازہ تھا مرحوم کے نمازجناز ہ میں جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی سنےئر نائب صدر چوہدری محمد سلمان ایڈووکیٹ ،بارایسوسی ایشن میرپور کے سابق صدر چوہدری معروف ایڈووکیٹ ،
ڈڈیال پریس کلب کے نائب صدر قاری محمد اکرم نیازی ،چوہدری سردار خان آف سیاکھ ،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمداسحاق،چےئر مین عبدالمجید آف نیلی سیدان ،طارق عقیل سابق یڈمنسٹر یر بلدیہ ڈوثرنل صدر پی پی خواجہ محمد نذیر ،راجہ ظفر اقبال،راجہ رےئس خان ،راجہ بشیر خان ،چےئر مین چوہدری محمد صدیق ،چوہدری محمد تاج ،ڈاکٹر محمد یوسف ،ملک محمد نذیر ،چوہدری حاجی ممتاز حسین ایڈووکیٹ کے علاوہ چھتروہ ۔سیاکھ پوٹھ شیر ،خادم آباد سے ملک محمد رفیق کے علاہ بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی انتظامیہ ڈڈیال کی نمائندگی ڈی ایس پی سردار غالب حسین نے کی عوام کے بعد جمعفر نے اُن کے بیٹوں بھائیوں سے اظہار افسوس اس موقع پر علماء اکرام نے کہا مرحوم کی زندگی نے کہا مرحوم کی زندگی اس دھرتی کیلئے نمونہ بھی ہے