جاتلی(نامہ نگار) محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کے متعدد کمرے جنہیں خطرناک ڈیکلیر کیا گیالیکن محکمہ کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے تاحال ان پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا اسٹاف روم اور دیگر متعدد کمروں کی چھتوں میں دراڑیں پڑنے سے انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہیں جسکے باعث سینکڑوں معصوم بچیوں کی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں والدین کا اعلی افسران سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی میں تقریبا 750 کے قریب طلبات زیر تعلیم ہیں اور اس سکول میں تعداد زیادہ اور کلاس روم کم ہیں جو بنے ہوئے ہیں ان میں متعد د کی چھتوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور ان کا پلستر گرنا شروع ہو گیا ہے یہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتے ہیں چند سال قبل ان کمروں کو محکمہ بلڈنگ کی جانب سے خطر ناک ڈیکلیر کیا گیا تاحال ان کی نہ تو مرمت اور نہ ہی ان کی تعمیر شروع ہو سکی ان کمروں میں پڑھنے والی بچیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں زیادہ بارشوں میں ان کلاس رومز کی چھتیں اور اسٹاف روم جس کی چھت کے نیچے عارضی پلر بنا یا گیا ہے ٹپکنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو کر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نہ صرف سکول کی طرف سے بلکہ گاؤں کے معززین نے بھی محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو متعد د بار ان چھتوں کی نازک صورت حال کے متعلق یاد دہانی کے کروانے کے باوجود ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیاطلبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بچیوں کی زندگیاں شدیدخطرے میں ہیں خدانخواستہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا تو پھر اس کی تمام تر ذمہ داری اعلی افسران پر عائد ہو گی
Gujar Khan; The government girls high school, Jatli some rooms have been declared dangerous by building department, but despite warning handed out the education authorities have taken no action and over 750 girls are sitting at dangerous building. The education department has been asked to take notice before a tragedy takes place.