DailyNews

Saleem Raza of Bewal, daughter’s wedding celebrated in Slough

برطانیہ سلیم رضا آف بیول کی بیٹی کی شادی کی تقریبات سلاو میں منعقد ہوئی ۔

برطانیہ ریڈنگ میں مقیم بیول کے رہائشی سلیم رضا کی بیٹی کی شادی کی تقریبات سلاو کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں سلاو ، ریڈنگ ، نوٹنگھم، لندن، برسٹل، ہائی ویکمب ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے سلیم رضا کے عزیزو اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سلیم رضا کو بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی ۔ سلیم رضا آف بیول کی بیٹی کی شادی یوسف سے ہوئی یوسف کی بارات ڈھول کی تھاپ پر شادی ہال میں پہنچی سلیم رضا، حامد رضا، تنویر پاشا، حبیب الرشید، ملک عابد، ملک ارشد، فیصل سلطان، ملک دلدار اور نصیر پاشا نے دولہا کا استقبال پھولوں کے ہار سے کیا ۔ شادی کی اس تقریبات میں چھ سو زائد افراد نے شرکت کی مہمانوں کو مختلف قسم کے کھانے پیش کیے کیٹرنگ کا سارا انتظام عابد کیٹرنگ کے مالک عابد صاحب نے زبردست طریقے سے انجام دیا سلیم رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خوشیوں میں شرکت کی۔ اور پوٹھوار ڈاٹ کوم کو کوریج کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Slough; Saleem Raza of Bewal and Reading, daughters wedding was celebrated in Slough with large number of Pothwari community, For more please watch video.

سردی کا موسم آتے ہی سڑکوں پر نمک چھڑکنے والی گاڑیاں بھی تیار

Roads sprayed with salt as winter season starts 

 برطانیہ میں موسم تبدیلی ہوتا شروع ہو گیا ہے رات کو اور صبح سویرے سردی نے زور پکڑنا شروع کر دیا سردی برفباری سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر نمک چھڑکنے والی گاڑیاں بھی تیار ہو گئی ہیں ۔برطانیہ میں شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی اور اسکے آثار سامنے آتے ہی کونسلوں نے برف پر نمک چھڑکنے والی گاڑیوں کوکارروائی کیلئے تیار کردیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اختتام ہفتہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں سردی زیادہ شدید ہوگی اور وقت سے قبل ہی برفباری کاامکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں وقت کی تبدیلی کے ساتھ ہی سردی کی شدید لہر بھی آرہی ہے محکمہ موسمیات کے ماہر موسمیات جون ویسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ معتدل موسم میں حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی، اور شمال سے چلنے والی یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے درجہ حرارت 6 درجہ سینٹی گریڈ تک گرجانے کی توقع ہے۔ سٹوک آن ٹرینٹ کونسل کاکہنا ہے کہ گریٹرز نے سکاٹ لینڈ کی سڑکوں پر گشت شروع کردیاہے جبکہ انگلش کونسلیں بھی سردی کاسامنا کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں،گریٹر ز کو24 گھنٹےتیاری کی حالت میں رکھا گیاہے اور کسی بھی وقت کارروائی کیلئے نکل سکتے ہیں۔ درہم کونسل کاکہناہے کہ اس کےسڑک پر گریٹنگ کیلئے استعمال کی جانے والی 76 مضبوط گاڑیوں کے فلیٹ میں بہت سے پرانے گریٹرز 4 نئے گریٹرز اور 23 نئے ٹریلر گریٹرز سے تبدیل کردئے گئے ہیں۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button