DailyNews

Illegal brickyard being constructed on CDA acquired land in Islamabad

سی ڈ ی اے کی ایکو ائرڈ اراضی پر غیر قانونی بھٹے لگنے شروع

سی ڈ ی اے کی غفلت اور ملی بھگت سے سیکٹر ایچ سولہ اسلام آ باد میں سی ڈ ی اے کی ایکو ائرڈ اراضی پر غیر قانونی بھٹے لگنے شروع ہو گئے ہیں جن کی تعداد میں دن بدن ا ضافہ ہو ر ہا ہے۔ ذ رائع نے بتا یا کہ سی ڈ ی اے نے 2008 میں سیکٹر ایچ سولہ ایکو ائر کیا تھا۔ مالکان اراضی کو آٹھ لاکھ تیس ہزار روپے کے حساب سے ادائیگی کی گئی ۔ اب یہ زمین ایکو ا ئر ہونے کے بعد سی ڈ ی اے کی ملکیت ہے اور مالکان اراضی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ایک نیا کار و بار سامنے آ یا ہے کہ متاثرین نے زمین کرائے پر اینٹوں کے بھٹے لگانے کیلئے دینا شروع کر دی ہے۔ متا ثرین بھٹہ ما لکان سے لاکھوں روپے کر ایہ وصول کر رہے ہیں۔اب تک تقر یباً بیس بھٹے لگ چکے ہیں ۔ ایک جانب سی ڈ ی اے کی ایکوا ئرڈ اراضی پر قبضہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بھٹوں کی وجہ سے دا رالحکومت میں فضائی آ لو د گی پھیل رہی ہے لیکن سی ڈ ی اے کا شعبہ انفو رسمنٹ بھی خا موش تما شائی بنا ہو اہے اور ما حول کے تحفظ کے ادارے بھی خا موش ہیں حا لانکہ سپریم کورٹ نے حکم د یا تھا کہ اسلام آ باد سے ما حو لیاتی آ لودگی ختم کی جا ئے۔ اس مہم کے تحت ہائی وے سے بھٹے بھی ختم کئے گئے۔اب وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈ ی اے اور چیف کمشنر اسلام آ باد کو حکم د یا ہے کہ اسلام آ باد سے تجا
وزات کا خاتمہ کیا جا ئےاور سی ڈی اے اراضی قبضہ گر و پوں سے و اگزار کر ائی جا ئے۔ چیئرمین سی ڈ ی اے سیکٹر ایچ سولہ پر بھی توجہ دیں ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button