Rawalpindi; Heavy rainfall causes havoc in Chak Bale Khan
چک بیلی خان میں شدید بارش نے تباہی مچا دی مین روڈ زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ بند نالوں کا پانی دکانوں کے اندر گھس گیا
چک بیلی خان میں شدید بارش نے تباہی مچا دی مین روڈ زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ بند نالوں کا پانی دکانوں کے اندر گھس گیا اور دکانیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان برباد ہو کررہ گیا دکاندار دن بھر موٹریں لگا کر پانی نکالتے رہے اورسڑک بنانے والی فرم کے ٹھیکیدار کے خلاف سراپا احتجاج رہے جس نے بغیر نالوں کی پلاننگ کے کام کیا اور انھیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا دکانداروں نے یہ بھی کہا کہ وہ محکمہ ہائی وے پنجاب اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف نقصان کے ازالہ کے لئے عدالت میں بھی جائیں گے ۔
محکمہ بہبودِ آبادی ضلع راولپنڈی کی جانب سے جشن آزادی منانے کے سلسلے میں پر چم کشائی کی پر وقار تقریب
محکمہ بہبودِ آبادی ضلع راولپنڈی کی جانب سے جشن آزادی منانے کے سلسلے میں پر چم کشائی کی پر وقار تقریب فلاحی مرکز چک بیلی خان میں منعقد ہوئی تقریب میں محکمہ بہبودِ آبادی تحصیل راولپنڈی کے تحصیل آفیسر اظہر محمود نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا تقریب میں ہولی لینڈ پبلک سکول چک بیلی خان کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور جدوجہدِ آزادی کے متعلق تقاریر پیش کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل آفیسر راولپنڈی جناب اظہر محمود نے کہا کہ ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی راولپنڈی محترمہ شیریں سخن کی ہدایت پر جشنِ آزادی کی تقاریب ضلع بھر کے بہبودِ آبادی کے مراکز میں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں جشن آزادی کے دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے لئے محکمہ بہبودِ آبادی کے کردار کو بھی روشناس کروایا جا رہا ہے آخرمیں پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں اور دو بچوں کی حامل ماؤں کو ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی راولپنڈی محترمہ شیریں سخن کی جانب سے آزادی گفٹ بھی دئیے گئے