Rawalpindi; Open job fair held at Hi Tech uni Taxila
Hi Tech university Taxila organised a open house and job fair for 2018, guest of honour at the occasion was Mohammad Yousif Hussain CEO.
ہائی ٹیک یونیورسٹی کے زیر اہتمام اوپن ہاؤس اینڈ جاب فیئرسال2018 کا انعقاد۔مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے 38، الیکٹریکل انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 40 اور کمپیوٹر اینڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے 19پروجیکٹس ڈسپلے کئے گئے ۔ مہمان خصو صی کے فرائض محمد یوسف حسین سی ای او (IGNITE) نیشنل اینڈ ٹیکنالوجی فنڈ نے سر انجام دئے ۔ہائی ٹیک غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے بہتر خدمات انجام دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے زیر اہتما م “اوپن ہاؤس اینڈ جاب فیئر2018 ” کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف شعبہ جات میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائے ہائی ٹیک قیام سے ہی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں ہائی ٹیک بہتر خدمات مہیا کر رہی ہیطلباء کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اوپن ہاؤس اینڈ جاب فیئر میں طلبہ و طالبات نے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھائے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے 38 ،الیکٹریکل انجینئرنگ کے 40 اور کمپیوٹر اینڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے 19 پروجیکٹس ڈسپلے کئے گئے اوپن ہاؤس پروگرام کے انعقاد میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر میڈم ہما فواد ،علاؤلدین، عدیل اور دیگر ٹیم نے بڑی محنت کی