محمدسراج کو ڈھوک پچھوٹ داخلی کھناہدہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
Kallar Syedan; M Saraj Shaheed buried with full military honour
Kallar Syedan; M Saraj Shaheed buried with full military honour
Mohammad Saraj, 25, of Dhok Pachot, Khandah in Doberan Kallan was killed by terrorist in Baluchistan, he was buried in his native village with full military honours.
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے پچیس سالہ نوجوان محمدسراج ولد محمد تاج کو ڈھوک پچھوٹ داخلی کھناہدہ موضع دوبیرن کلاں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کی ایک برس قبل شادی ہوئی تھی نماز جنازہ میں بلوچ رجمٹ بریگیڈیئر عمران نذیر ،ریٹائرڈ جنرل شاہد کے علاوہ وائس چیئرمین یوسی دوبیرن ٹھیکیدار محمد بشارت،قاضی امجد محبوب ،چوہدری عبدالجلیل اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور قبر پر پھول چڑھائے ۔
چودھری زین العابدین عباس نے کہاکہ دربارعالیہ بگھارشریف سے روحانی تعلق کے باعث مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کافیصلہ کیا
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ چودھری زین العابدین عباس نے پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنی 53سالہ رفاقت ختم کرکے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے کام کیاہے، اور ملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالا ہے۔ انھیں اپنے فیصلے پر کبھی ندامت نہیں ہوگی۔ وہ یہاں سروہاچودھریاں میں حاجی محمدلطیف مرحوم کی فاتحہ خوانی کے بعد لیگی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تمام تر ،مشکلات سازشوں اور دھرنوں کے باوجود ہم نے ملک کے مسائل حل کیئے معیشیت کو مضبوط کیا بجلی کے کارخانے لگے اور قوم کو بحرانوں سے نجات دلائی پسند کی حکومت کی سوچ غیر جمہوری ہے لوگوں کو اقتدار میں لانے کا واحد ذریعہ ووٹ کی پرچی ہے دیگر تمام ذرائع غیر جمہوری ہیں ۔ سابق سٹی نائب ناظم اور سابق صدر پیپلزپارٹی بلدیہ کلرسیداں چودھری زین العابدین عباس نے کہاکہ دربارعالیہ بگھارشریف سے روحانی تعلق کے باعث مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کافیصلہ کیاہے۔ سروہا کے دونوں پولنگ اسٹیشنوں سے مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ اس موقع پر ممبربلدیہ چودھری مشتاق حسین اور دیگربھی موجود تھے۔
آئندہ نسل کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں, غلام مرتضیٰ ستی
حلقہ پی پی سات سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں قاتلوں کو محفوظ راستے اور مجرموں کو تھانوں سے چھڑانے والے کی بجائے آئندہ نسل کے بہتر مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی فضا ثابت کر چکی ہے کہ اب کوئی سازشی عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتا عمران خان کامیابی کے فوری بعد پہلے سو دنوں میں بلدیات کو توڑ دیں گے جس کے بعد نئے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی بلدیات کو مکمل بااختیار بنائے گی انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کی امانت ہے وہ تبدیلی کے لیئے مجھے کامیاب کریں میں کامیاب ہو کر یقیناً وزیر ہوں گا کامیابی کے بعد ایک مشاورتی بورڈ قائم کروں گا جو حلقہ پی پی سات کے تمام فیصلے کرے گا کلرسیداں اور کہوٹہ کے لوگوں سے رابطوں کو مستحکم بنانے کے لیئے اس علاقے میں اپنی رہائش قائم کروں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ وہ ستانوے کروڑ کے اثاثے رکھتے ہیں
2002میں میرے اثاثے چودہ کروڑ مالیت کے تھے اور اس وقت ڈالر کی قیمت ساٹھ روپے اور آج ایک سو تیس روپے ہے اور یہ اثاثے آج سترہ کروڑ کے قریب ہیں میں نے اپنی اولاد کو بھی بتا دیا ہے کہ میں انہیں اچھی تعلیم دلاؤں گا بنک بیلنس اور جائیداد چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اولاد کی بہتر تربیت ہی اصل اثاثہ ہوتی ہے ۔
پوری قوم میں نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ ہے,شیخ وسیم اکرم
مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہاہے کہ پوری قوم میں نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ ہے انتخابات میں کامیابی نوازشریف کے نامزد شیروں کو ہو گی انہوں نے کلرسیداں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے نواز شریف کو سیاست سے آؤٹ کرنا ان کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے نواز شریف ملک کے سب سے مقبول رہنما ہیں جنہوں نے اس ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا نواز شریف نے موٹرویز ،میٹروز ،ایئرپورٹ ،یونیورسیٹیز اور بجلی کے کارخانے لگائے جنرل مشرف اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ملک اور قوم کی ترقی کے لیئے کچھ نہ کیا انہوں نے کہا کہ نوا زشریف کو جماعت کی صدارت اور وزارت عظمیٰ سے الگ کیا جا سکتا ہے مگر انہیں لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مخالفین کے عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔
و یلج یو تھ کو نسل کے ز یر ا ہتما م 5 جو ن کو چیلنج کبڈ ی میچ مر ید چو ک میں کھیلا جا ئیگا
و یلج یو تھ کو نسل کے ز یر ا ہتما م 5 جو ن کو چیلنج کبڈ ی میچ مر ید چو ک میں کھیلا جا ئیگاجس میں علا قہ کی نا مو ر ٹیمیں شر کت کر یں گی کا میا ب کھلا ڑ یو ں میں 2 لا کھ رو پے کے نقد ا نعا ما ت ا و ر بہتر ین کھیل کا مظا ہر ہ کر نے و ا لے کھلا ڑ ی کو سو نے کا لا کٹ د یا جا ئے گا کبڈ ی میچ کی نگر ا نی ر ا جہ ا رشد آ ف مو ہڑ ہ پھڈ یا ل ا و ر ر ا جہ مسعو د ،چو ہد ر ی سر فر ا ز ہو گا۔