Gujar Khan; Load shedding blamed on Raja Javed Ikhlas
The traders union in Gujar Khan have blamed continuous load shedding as a result of poor performance by Raja Javed Ikhlas in Gujar Khan.
مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ، ہول سیل ٹریڈرز کے رہنما خالد خلجی، مسلم لیگ ن سٹی کے چیئرمین چوہدری محمد اقبال، کھوکھایونین کے سابق صدر مرزا تیمور احمد وارثی اور جاوید بٹ نے اپنے الگ الگ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کی نااہلی کی وجہ سے آج تحصیل گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے گھنٹوں کے حساب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے شدید گرمی کے اس موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی طویل بندش سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نے درجنوں مرتبہ اس وقت کے ایم این اے راجہ جاویداخلاص کو متعدد مرتبہ کہا گیا کہ گوجرخان کو جہلم کی بجائے راولپنڈی فیڈر کے ساتھ منسلک کیا جائے کیونکہ جہلم کے ساتھ منسلک کر کے گوجرخان کودیہات کا درجہ دے کر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیکن جاوید اخلاص جھوٹی تسلیاں دیتے رہے ان کی نااہلی کی وجہ سے آج تحصیل گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس کا خمیازہ گوجرخان سے ن لیگ کے امیدواروں کو اس الیکشن میں بھگتنا پڑے گا
تحریک انصاف کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم ، چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد محمود کو تحصیل گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے
تحریک انصاف گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن عظمت مغل نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف میں اہم شخصیات اور بڑے دھڑوں کی شمولیت سے تحریک انصاف تینوں نشستوں پر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصاف کے امیدواروں کی روز بروز پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے عوام نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے مخالفین اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہیں اور عوام کی منت سماجت میں مصروف ہیں باشعور عوام اب ان کے جھانسوں میں کسی صورت میں نہیں آئیں گے بلکہ تحریک انصاف کے امیدواروں چوہدری محمد عظیم ، چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد محمود کو تحصیل گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے
آمدہ انتخابات میں جے یو آئی گوجرخان نے پہلی مرتبہ بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا
جے یو آئی گوجرخان کے خالد مبین نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات میں جے یو آئی گوجرخان نے پہلی مرتبہ بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا جس کی تمام طبقات اور تحصیل بھر سے خوب حوصلہ افزائی کی گئی جو جے یو آئی کیلئے اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹکٹ کے حصول کیلئے بعض اتحادی جماعتوں کی طرف سے وعدہ خلافی اور غیر شفاف رویہ بھی سامنے آیا مگر بلند مقاصد کے حصول کیلئے قیادت کے فیصلہ کو قبول کر کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ ہوا ایم ایم اے کے قیام میں بنیادی کردار جے یو آئی خصوصاً مولانا فضل الرحمن کا ہے اسی ایثار کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے غیر مقبول فیصلے قبول کئے مگر ایم ایم اے کے ٹکٹ ہولڈرز کو چاہیے کہ اپنی قدیم طرز اور جماعتی خول سے باہر نکل کر ایم ایم اے کے انقلابی پیغام کو روایتی سیاستدانوں سے متنفر عوام تک پہنچائے تاکہ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی جدوجہد کو آگے بڑھایاجاسکے جے یو آئی گوجرخان آئندہ صورتحال کے حوالہ سے تحصیل بھر کا نمائدہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مستقبل کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا
انجمن تاجران کا نام اور پلیٹ فارم استعمال نہ کریں اور ذاتی حیثیت سے کسی کی حمایت کا اعلان کریں
مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمداقبال نے اپنے جاری اعلامیہ میں کہا کہ مرکزی انجمن تاجران خالصتاً غیر سیاسی تنظیم ہے جو کہ صرف اور صرف تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور یہ ہرگز سیاسی پلیٹ فارم نہ ہے اور جو لوگ انجمن تاجران کا نام استعمال کر کے سیاسی جماعتوں میں اعلانات کر رہے ہیں وہ انجمن تاجران کا نام اور پلیٹ فارم استعمال نہ کریں اور ذاتی حیثیت سے کسی کی حمایت کا اعلان کریں