Kahuta; PML-N activist Sardar Mohammad Mushtaq has quit PML-N and has joined PTI, He announced his decision in front of PTI candidate Ghulam Murtaza Satti
ن لیگ کو ایم سی کہوٹہ میں شدید سیاسی نقصان ۔سردار محمد مشتاق کی قیادت میں سینکڑوں لیگی افراد پی ٹی آئی میں شامل ۔ن لیگ سے مایوس افرادنے سردار محمد مشتاق کی رہائش گاہ میں بڑی کارنر میٹنگ میں ن لیگ سے تعلیق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے PTIرہنماء غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ور PTIرہنماء راجہ وحید احمد خان کی موجووگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔PTIرہنماء غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ور PTIرہنماء راجہ وحید احمد خان کا سردار محمد مشتاق اور دیگر افراد کا شکر یہ ۔اس موقع پر کیپٹن محمد راؤف،رازق ستی،نصیر ستی ،طاہر ارشاد ستی اور دیگر اہلیا ن علاقہ موجود تھے ۔ اس موقع پر تمام افراد نے ن لیگ کو خیر آباد کہ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ ستی کے حق میں دائے خیر کی۔غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ور PTIرہنماء راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشااللہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی ۔
راجہ حامد ممتاز معروف سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ نے سابق ایم پی اے کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد گروپ میں شمولیت
راجہ حامد ممتاز معروف سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ نے سابق ایم پی اے کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے اپنا تن ، من ،دھن نچھاور کر نے کا اعلان۔ میری ووٹ اورسپور ٹ راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ رواں ماہ کے اگلے میں انگلیڈ سے پاکستان صرف اور صرف الیکشن کے لیے آر ہے ہیں ۔حلقے بھر کی غیور عوام اپنا قیمتی ووٹ خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد کو ہی دیں گے انشاء اللہ کامیابی راجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔انہوں نے کہا راجہ صغیر احمد اپنے علاقے کی عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اپنے علاقے اور علاقے کی عوام کے درد رکھتے ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ جیت کر اپنے علاقے میں تعلیم ، صحت کے حوالے سے خصوصی تبدیلی لاہیں گے انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ظالم طاقت ور اور مفاد پرستوں کے خلاف اور ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دیاانشاء اللہ حلقے کی عوام باشعور ہیں اورحالیہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک اوربڑاترقیاتی منصوبہ شروع ہو گیا ۔17ارب سے کہوٹہ پنڈی کام شروع
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایک اوربڑاترقیاتی منصوبہ شروع ہو گیا ۔17ارب سے کہوٹہ پنڈی کام شروع ہو گیا ۔ کہوٹہ شہر اور گرد نواح کے علاقوں کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ، راجہ صغیر احمد آف مٹور ،کرنل (ر) مسعود احمد عباسی ، چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضٰی، چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین ، ممبر ان ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ، قاضی اخلاق احمد ، قاضی عبد القیوم ، راجہ فیصل عزیز، ملک عثمان اقبال ، راشد مبارک عباسی ، سید ذوالقرنین شاہ ، سید نذابت حسین، ذوالفقار علی ستی ، شیخ خالد محمود ،راجہ حسنات اکبر اور دیگر مسلم لیگی کارکنوں ور کروں ،سیاسی ،سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے دعا مانگ کر کام شروع کیا ۔ اس موقع پر موجود افراد نے کہا کہ سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پانچ سالہ دور میں کہوٹہ شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے ہیں انہوں نے تحصیل کہوٹہ میں سوئی گیس اور چند مین سٹرکوں کی مد میں اربوں روپے کے کے کام کر ائے اس کے علاوہ دیگر سڑ کیں ، سکولوں کی تعمیر ،پانی کے بور ،سکولوں کی اپ گریڈ ایشن ، گلیاں وغیرہ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں انشاء اللہ حالیہ الیکشن میں سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔
راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے انتخابی نشان بالٹی حاصل کر لیا
راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے انتخابی نشان بالٹی حاصل کر لیا۔کارکنوں ، ورکروں، سپورٹروں اور ووٹروں میں 2013والے الیکشن کا جوش و خروش ۔راجہ صغیر احمد کا درکالی کے مقام پر دربار عالیہ حاجی صاحب بگلہ شیر پر حاضری ملکی سلامتی اور اپنی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعا۔حلقے کے دورے کے موقع پر اپنے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا2013کے الیکشن میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے میں نے اس د کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیااتنا ورک کیا ہے کہ ہر یونین کونسل کے ایک ایک گاوں کی ایک ایک ڈھوک اور ہر ڈھوک کے ایک ایک گھر کے فرد کو جانتا ہوں میرے سیاسی مخالفین صورتحال اب یہ ہو گئی ہے کہ اب تو ان کو ہر میں ہی میں نظر آتا ہوں اپنے تمام ووٹروں سے مکمل رابطہ ہے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگا ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تا ہے اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔مسلح ڈاکوں اسلحے کی نوک پر آزاد پتن کے مقام پر ڈکیتی ایک بڑی کی۔ آزاد پتن کے مقام پر نامعلوم ڈاکوں ناکہ لگا کر آزادکشمیر سے پنڈی اور پنڈی آزاد کشمیر جانے والے مسافروں کو کئی گھنٹے لوٹتے رہے ۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کا سڑک بلا ک کر کے 5گھنٹے تک سے زاہد شدید احتجا ج کیا ۔گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں ۔ کشمیر کے مسافروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔