باکسر عامر خان ویلٹر ویٹ ٹائٹل8 ستمبر کو سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلہ لڑیں گے
London; Amir Khan to fight on 8th Sept
London; Amir Khan to fight on 8th Sept ; Amir Khan of Kahuta will continues his road back to a world title with a fight against Samuel Vargas on September 8 at the Arena Birmingham. The former world champion returns after taking just 39 seconds to stop Phil Lo Greco in April in Liverpool. The Lo Greco clash was Khan’s first in over two years and the 31-year-old will step up his comeback against the WBA’s No.10 ranked welterweight Vargas.
باکسر عامر خان کم وبیش 2سال تک رنگ سے باہر رہنے کے بعد اس سال ویلٹر ویٹ ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں، وہ8 ستمبر کو کولمبیا نژاد کینیڈین عالمی نمبر 10 سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلے لڑیں گے۔ اس کا باقاعدہ اعلان دونوں باکسرز کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ عامرخان نے اپریل میں لیور پول میں ہونے والے مقابلے میں مد نقانل فل گریکو کو صرف 39 سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا تھا۔ عامر خان نے امید کا اظہار کیا کہ برمنگھم کے شائقین بھی آخری فائٹ جیسے جوش اور فائر ورکس سےلطف اندوز ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ورگاس مضبوط حریف ہے جو دنیا کے ٹاپ باکسرز کے ساتھ مقابلہ کر چکا ہے۔کانفرنس میں عامر خان کے والد شاہ خان اور اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔