Rawalpindi; Ch Nisar Ali Khan opposition announce to join him in Taxila election
واہ کینٹ ، ٹیکسلا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیی ۔آواز خلق پارٹی کیفیصل اقبال چوہدری نثار علی خان کے پینل میں شامل
واہ کینٹ ، ٹیکسلا کی سیاست میں ڈرامائی تبدیی ۔آواز خلق پارٹی کیفیصل اقبال چوہدری نثار علی خان کے پینل میں شامل۔قومی اسمبلی کے حلقہ NA-63 سے چوہدری نثار علی کے حق میں دستبردار ۔تفصیلات کے مطابق آواز خلق پارٹی کے چیئر مین فیصل اقبال کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی ڈرامائی انداز میں سیاست میں ایک نیا موڑ ثابت ہوئی جس میں فیصل اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-63 سے چوہدری نثار علی خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر فیصل اقبال نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ یہ میری عزت کا سوال ہے کہ آپ لوگوں نے قومی اسمبلی کا ووٹ چوہدری نثار علی خان کو دینا ہے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-19 کا ووٹ حاجی عمر فاروق کو دینا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-20 سے مجھے چوہدری گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہے ان دو گروپوں کا اتحاد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے لئے ایک کٹھن امتحان ثابت ہو سکتا ہے علاقائی سیاست میں خان گروپ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
آواز خلق پارٹی کے فیصل اقبال نے NA-63 سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر طاہر اقبال سپرا کی عدالت میں پیش ہو کر واپس لے لئے
آواز خلق پارٹی کے فیصل اقبال نے NA-63 سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر طاہر اقبال سپرا کی عدالت میں پیش ہو کر واپس لے لئے ۔ جبکہ PP-19 سے اآواز خلق پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ سید کاضم رضا ریٹرننگ آفیسر فیصل رشید کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-20سے چوہدری نثار علی خان گروپ کے حاجی ملک عمر فاروق کے خاغذات ملک محمود کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر محمد اسماعیل جسرا کی عدالت سے واپس لئے گئے اس طرح ان دو گروپوں کا آپس میں اتحاد کا فی مضبوط ثابت ہو سکتا ہے