DailyNewsHeadlineKallar Syedan

غلام مرتضیٰ ستی سب سے امیر امیدوار کے طورپر سامنے آئے

Kallar Syedan; Ghulam Murtaza Satti richest candidate with 97 Caror Rps assets

Kallar syedan; PTI Candidate Ghulam Murtaza Satti is declared richest candidate after he declared his assets worth over 97 Caror rupees. The mega rich candidate has also 10 Caror Rps assets in his wife account as well.

حلقہ پی پی 7میں میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی سب سے امیر امیدوار کے طورپر سامنے آئے ہیں۔اس مالی سال میں ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 97کروڑ90لاکھ روپے ہے، ذاتی جائیداد تقریباً 11کروڑ60لاکھ کی جبکہ تقریباً 10کروڑ53لاکھ کی جائیداد وبزنس وغیرہ ان کی بیوی کے نام ہے۔ ان کی دوگاڑیوں کی قیمت 23لاکھ روپے ہے۔ نقدی 10لاکھ جب کہ بینک اکاؤنٹ میں 61لاکھ 90ہزار روپے رکھتے ہیں۔ اسی حلقہ سے آزاد امیدوار راجہ صغیراحمد کے اثاثے 12کروڑ85لاکھ25ہزار205روپے ہیں۔اٹھارہ لاکھ کی گاڑی اور10لاکھ بینک اکاؤنٹ میں ہے۔زرعی اور دیگرجائیداد 10کروڑ مالیت کی اور 70لاکھ کے رہائشی مکانات رکھتے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری محمدایوب بھی کروڑوں کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔سات لاکھ کی گاڑی سمیت، 20لاکھ کے پرائز بانڈز، 30لاکھ کی دکان، 33لاکھ کی زرعی ودیگرجائیداد کے مالک ہیں۔انھوں نے اپنے چاراکاؤنٹس کی تفصیلات علیحدہ سے جمع کرائی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راجہ محمدعلی کو پانچ ایکٹرزرعی زمین والد کی جانب سے تحفہ اور تین ایکٹر زرعی زمین والدہ کی وراثت میں ملی ہے۔وہ کسی پلاٹ ، مکان اور گاڑی کے مالک نہیں۔ نقدی12لاکھ اور بینک میں 33 لاکھ 25 ہزار 291 روپے رکھتے ہیں۔وہ فل ٹائم سیاست کرتے ہیں اور ان کی آمدن ایم پی اے شپ میں لی گئی ماہانہ تنخواہ ہے۔ انھوں نے اپنے حلقہ میں کرائے گئے اربوں کے ترقیاتی کاموں پر کبھی بھی ایک روپیہ بھی کمیشن نہیں لیا۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار راجہ تنویراحمد تین کروڑ مالیتی مکان کے مالک ہیں جو کہ ڈی ایچ اے میں ہے، اس کے علاوہ 40لاکھ مالیتی دوپلاٹ، ایک کروڑ کی پنجاب اور سندھ میں زرعی زمین، 20لاکھ کی پراڈو گاڑی کے مالک ہیں۔ وہ 20لاکھ نقدی رکھتے ہیں۔ تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصورلنگڑیال نے پنجاب بینک سے سوزوکی راوی اقساط پر حاصل کررکھی ہے، جس کی مالیت 5لاکھ اور ماہانہ قسط9ہزار روپے ہے۔ وہ 80لاکھ مالیتی زرعی آراضی اور آبائی مکان کے مالک ہیں۔بینک میں ان کے 4لاکھ 25ہزار روپے جمع ہیں۔

 

ن لیگ کو ہی ہر جگہ ٹارگٹ کرنے سے گریز کیا جائے شاہد خاقان عباسی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ الیکشن کے لیے اہل ہو کر عوام کے سامنے سر خرو ہوئے ہیں ،دو دن لاکھوں لوگوں نے جس کرب سے گزارے وہ ناقابل فراموش ہیں ان کی دن رات دعاؤں کے نتیجے میں آج پھر ان کے درمیان موجود ہوں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہامیدوار کی اہلیت کا فیصلہ پولنگ سٹیشنوں پر ہونا چاہئیے حیقی جمہوریت کے فیصلے عدالتوں میں نہیں انتخابی عمل کے ذریعے ہوتے ہیں اور یہی ذریعہ درست ہے جس کے نتیجے میں مستحکم حکومت قائم کی جا سکتی ہے ۔کنٹرول اور محدود جمہوریت سے ملک کو فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے اور ہم اس طرح کے تجربے ماضی میں بہت بار کر چکے ہیں ،ملکی استحکام قومی ترقی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے لوگوں کو پولنگ سٹیشنوں پر آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے انتخابات میں حصہ لینے والوں کو یکساں ماحول اور مواقع فراہم کئیے جائیں پکڑ دھکڑ سے انتخابی عمل مشکوک ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اور ن لیگ کو ہی ہر جگہ ٹارگٹ کرنے سے گریز کیا جائے ۔

اپنی پسند کے امیدواروں کوووٹ دینا ہر ووٹر کابنیادی حق ہے, راجہ محمدظفرالحق

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) سنیٹرراجہ محمدظفرالحق نے کہاہے کہ اپنی پسند کے امیدواروں کوووٹ دینا ہر ووٹر کابنیادی حق ہے، جمہوریت کی مضبوطی ہی میں پاکستان کی مضبوطی پنہاں ہے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر سینئرصحافی اکرام الحق قریشی سے غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پرامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7راجہ محمدعلی،سماجی وسیاسی شخصیت راجہ عبدالرشید وینس اور مقامی صحافی جاویدچشتی بھی موجود تھے۔ راجہ ظفرالحق نے کہاکہ حلقہ پی پی 7میں اربوں کے ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہیں، اس بارکرائے گئے ترقیاتی کاموں کاماضی سے موازنہ کیا جائے تو یہ پانچ سالہ دور بہتر وفائق دکھائی دے گا۔ انھوں نے کہاکہ ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کام یاب ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ اس ملک میں کس کی حکومت ہونی چاہئے اس کافیصلہ کرنا خالصتاً عوام کاکام ہے اور ایسی فضا قائم کی جانی چاہئے جس میں ہرووٹر بلا خوف اور بلاروک ٹوک اپنی پسندکے امیدوار کوووٹ دے سکے۔

ادارے بلا امتیاز کاروائی کریں ایک ہی جماعت کا گھیرا تنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں, راجہ جاوید اخلاص

این اے 58سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ ادارے بلا امتیاز کاروائی کریں ایک ہی جماعت کا گھیرا تنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں،پانامہ لیکس میں ساڑھے چار سو پاکستانیوں کے نام ہیں مگر صرف نواز شریف کو ہی ٹارگٹ کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلر سیداں کے گاؤں دھمالی میں راجہ طلال خلیل کی رہائش گاہ پر انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیئر مین راجہ طارق، ملک فیاض سندھو، تنویر شیرازی، توقیر اسلم، مرزا عبدالرحمان، عصمت اللہ، راجہ جاوید کیانی، راجہ عاصم، اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ وہ اب تک 13الیکشن لڑ چکے ہیں سبھی میں کامیابی انہی کا مقدر رہی ہمیشہ تعمیر و ترقی میرا شعار رہا ہے پانچ بار رکن پنجاب اسمبلی بنا چیئر مین ضلع کونسل رہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ کے باوجود کام نہیں کرنے دیا گیا دھاندلی اور دھرنوں کے ذریعے حکومت کو گرانے کی سازشیں کی گئیں اداروں سے یہی گلہ ہے کہ احتساب کے نام پر صرف مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ہماری مسلح افواج نے ملک میں امن قائم کیا بجلی کے کار خانے لگائے ائر پورٹ بنے موٹر ویز بنی میٹرو چلیں اور کراچی کی روشنیاں بھی ہم نے بحال کیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف قانون کی حکمرانی کے خواہاں ہیں تمام اداروں کو اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا ہو گا جب بھی کسی دوسرے کی جوتی میں پاؤں ڈالیں گے تو مسائل جنم لیں گے ۔میں نے بطور ضلع ناظم راجہ پرویز اشرف کی وزارت عظمیٰ سے بھی زیادہ ترقیاتی کام کئیے اس بار بھی تین سو پچاس کلو میٹرز سڑکیں تعمیر کیں مخالفین جہاں چاہیں مناظرہ کر لیں ۔پرویز اشرف کے تمام منصوبے نیب زدہ ہیں آج بھی ان کے 263منصوبے نیب کے پاس پڑے ہیں ۔پرویز اشرف مندرہ چکوال روڈ کے لیے 2ارب دس کروڑ دے کر چلتے بنے تھے نواز شریف نے اس منصوبے کے لیے 16ارب روپے فراہم کئیے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل ہوا۔

پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7ہارون کمال ہاشمی نے حلقہ این اے57سے صداقت حسین عباسی اور پی پی 7سے غلام مرتضیٰ ستی کی حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7ہارون کمال ہاشمی نے حلقہ این اے57سے صداقت حسین عباسی اور پی پی 7سے غلام مرتضیٰ ستی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی مگر پارلیمانی بورڈ نے غلام مرتضیٰ ستی کو امیدوار نامزد کیا ۔میں اپنی پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے نامزد امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات آخری الیکشن نہیں اور نہ ہی الیکشن لڑنا زندگی اور موت کا مسئلہ ہے نظام کی تبدیلی کے لیے عمران خان کی قیادت میں پارٹی کے نامزد امیدواروں صداقت عباسی، چوہدری عظیم ، غلام مرتضیٰ ستی کی بھرپور انتخابی مہم چلاؤں گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button