DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI gives party ticket to Naveeda Sultana in PP10

پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 10کا ٹکٹ خاتون امیدوار نویدہ سلطانہ کو ٹکٹ جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 10کا ٹکٹ خاتون امیدوار نویدہ سلطانہ کو ٹکٹ جاری کر کے سب کو ششدر کر دیا ،نویدہ سلطانہ کا تعلق روات کی نواحی یونین کونسل ساگری سے ہے او ریہ سینٹ کے سابق سیکرٹری راجہ محمد امین کی کزن ہیں ۔پی ٹی آئی نے یہاں قومی اسمبلی کی نشست پر پہلے ہی غلام سرور خان کو نامزد کر رکھا ہے ،این اے 59پر پی ٹی آئی کے کرنل اجمل صابر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں جبکہ پی پی 10کی نشست پر چوہدری امیر افضل ،راجہ وحید قاسم،اعجاز انو ر نے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دے رکھی تھیں مگر پی ٹی آئی نے نامزدگی کے آخری روز خاتون امیدوار نویدہ سلطانہ کو ٹکٹ جاری کر کے سب کو حیران کیا ہے ۔نویدہ سلطانہ کا مقابلہ سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان ،انجنئیر قمر الاسلام راجہ، چوہدری کامران ،خالد محمود مرزا، علامہ ریاض الرحمان صدیقی اور دیگر سے ہو گا۔یاد رہے کہ پی پی 10سے ق لیگ کے محمد ناصر راجہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے مگر کوشش کے باوجود پی ٹی آئی سے ان کی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہ ہو سکی۔

Kallar Syedan; The PTI part has nominated Naveeda Sultana to contest election in PP10, Naveeda is from UC Sagri. The PTI delivered the ticket to women candidate left many men applying for party ticket surprised.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چند یوم قبل لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا 21 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چند یوم قبل لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا 21 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے قتل کی دفعات شامل کر کے کارروائی شروع کر دی۔ مقتول کے بھائی ثقلین نے کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اپنے گھر کے باہر کھڑا ہو کر اپنے کسی دوست سے فون پر بات کر رہا تھا کہ تقریبا شام 7 بجے کے قریب مسمی محمد طاہر میری طرف آ گیا جبکہ عمران اور محمد سجاد،اپنے گھر کی طرف سے آ گئے اور مجھے للکار اکہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے۔اس دوران محمد طاہر نے پسٹل 30 بور نکال کر قتل کرنے کی نیت سے سیدھے فائر مجھ پر کئے جو میں جان بچا کر بھاگا تو فائرنگ کی آواز سن کر میرا 21 سالہ چھوٹا بھائی محمد زبیر گھر سے باہر آ گیا جو اسے لگا، ملزم طاہر نے دوسرا فائر کیا جو زبیر کے پیٹ پر دائیں جانب لگاپھر اس نے فائر کیا جو میرے بھائی کو دائیں جانب پسلیوں پر جا لگا اور پھر اس کے بعد ملزم نے پے در پے فائر کئے جو میرے بھائی کے دائیں جانب پچھلی طرف کولہے پر لگے جس سے میرا بھائی شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا اسے راولپنڈی لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

آصف شفیق ستی سمیت دیگر کی پارٹی رکنیت معطل

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحصیل مری کے صدر،جنرل سیکرٹری ،این اے 57کے امیدوار آصف شفیق ستی سمیت دیگر کی پارٹی رکنیت معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔ضلعی صدرچوہدری ظہیر نے کلر سیداں میں میڈیا کو بتایا کہ دو یوم قبل بلاول ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تحصیل صدر مری نذیر عباسی،جنرل سیکرٹری مظہر عباسی،ایم سی صدر چوہدری خالد،سیکرٹری اطلاعات فیصل شاہد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی شاہد ستی،ضلعی نائب صدر تبسم ستی ، آصف شفیق ستی اور سوشل میڈیا ایڈوائزر عاشق عباسی کی بنیادی رکنیت معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹسز جاری کر تے ہوئے افتخار عباسی کو صدرتحصیل مری ،طفیل اخلاق ، جنرل سیکرٹری،ہمایوں عباسی سینئر نائب صدر ،ثاقب عباسی نائب صدر،طارق محمود عباسی سٹی صدر اور ہمایوں دین کو سٹی جنرل سیکرٹری کے عارضی عہدوں پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

چوہدری محمد عظیم نے کلر سیداں میں بزم غوثیہ مہریہ نصیریہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب

پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے58چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ ملک کی گھمبیر صورتحال نے ہر محب الوطن پاکستانی کو گہری تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے آصف علی زرداری اور شریف برادران کے طرز سیاست نے ملک کو معاشی ،اقتصادی اور اخلاقی طور پر تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ۔جمہوریت کے نام پر آمریت ،حکومت کے نام پر ذاتی تجارت کو فروغ دیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں بزم غوثیہ مہریہ نصیریہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سردار صلاح الدین احمد نے کی ۔تقریب میں کونسلرزعمران بھٹی، راجہ سعید کے علاوہ حاجی علی احمد،حاجی فقیر محمد، آفتاب چشتی، رضی جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عمران خان آج قوم کی امیدوں کا مرکز اس لیے بنے ہیں کہ وہ فکری اور عملی طور پر پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں انسانی اعمال کا دارومدار اس کی نیت پر ہوتا ہے مگر ماضی کے حکمرانوں نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طبقے کا استحصال کیا اور مخصوص منصوبوں اور اقدامات کی آڑ میں صرف کرپشن کو فروغ دیا۔ان کی شب و روز کاوشوں کا مرکز صر ف ذاتی اثاثوں کو بڑھانا تھا عمران خان نے کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ جس جدو جہد کا آغاز کیا تھا آج پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے اور 25جولائی کو عمران خان کی جدوجہد کامیابی کی صورت میں رنگ لائے گی 26جولائی کا سورج پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

مخالفین کسی بھی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں, حافظ عثمان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مخالفین کسی بھی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں حلقہ این اے57میں امیدوار کوئی بھی ہو جیت مسلم لیگ ن کے شیر کی ہو گی،انہوں نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے سیاسی میدان میں مقابلے کی بجائے عدالتوں کا سہارا لے رکھا ہے انہیں سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنا چاہئیے ہم انہیں بیلٹ کے ذریعے شکست فاش دیں گے ۔یہ مخالفین ہمارے آزمائے ہوئے ہیں ہم نے انہیں گزشتہ انتخابات میں بھی بدترین شکست سے دو چار کیا تھا 25جولائی کو بھی شکست ان کا مقدر ہو گی ،خاقان عباسی شہید اور شاہد خاقان عباسی نے 1985سے خدمت کی جو شمعیں روشن کر رکھی ہیں انہیں عوام کبھی بجھنے نہیں دیں گے ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی ہوں یا ان کی اہلیہ ڈاکٹرثمینہ شاہد کامیابی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی۔

چوہدری محمد ایوب کی حمایت کا اعلان

پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان اور ممبر ایم سی کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری محمد ایوب کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مرکز قومی بچت کلر سیداں میں احتجاجی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

مرکز قومی بچت کلر سیداں میں احتجاجی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے کھاتہ داروں کو پیسے نکلوانے اور اپنے منافع کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا رہا۔اسٹاف نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ جب تک ان کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو جاتے وہ اپنی احتجاجی کال کو واپس نہیں لیں گے ۔

سمو ٹ چوہدریاں کے ماسٹر محمد شریف طویل علالت کے بعد برطانوی شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے

سمو ٹ چوہدریاں کے ماسٹر محمد شریف طویل علالت کے بعد برطانوی شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے انہیں برطانیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن یوسی سموٹ کے صدر چوہدری محمد طارق ،چوہدری جمیل اکرم ،چوہدری فہد اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button