DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Fake FIR registered against Raja Anwar Ul haq in Sakot

راجہ انوا ر الحق پر لڑائی جھگڑے میں ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت

 راجہ انوا ر الحق پر گزشتہ دنوں سکوٹ میں ہونے والے لڑائی جھگڑے میں ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جھوٹی اور بوگس ایف آئی آر کو فی الفور خارج کیا جائے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے صحافیوں کے خلاف نا جائز اور غیر قانونی طور پر طور پر درج مقدمات سے صحافی ڈرنے والے نہیں غیر قانونی طور پر صحافیوں کو حراساں کر کے انھیں ذہنی اذیت سمیت مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے جو حقیقی صحافی ہیں جو اپنے کام سے مخلص ہو کر اپنے علاقے کے حقیقی مسائل اجاگر کرتے ہیں لیکن ایسے صحافیوں کو تنگ کیا جاتا ہے جھوٹے مقدمات درج کر صحافیوں کیخلاف پروپگینڈہ کیا جارہا ہے

راجہ انوار الحق پر جھوٹی ایف آئی آر ختم کر کے واقعہ کی تحقیقات کی جائے بصورت دیگر صحافی اپنی احتجاج کے دائرہ کو مزید وسیع کر ینگے

عوامی کارکردگی کی بنا پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ووٹ دیں گے

 عوامی کارکردگی کی بنا پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار یوسی چوآ خالصہ کی پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما ایڈووکیٹ اسد قیوم نے کیا انھوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے دورہ اقتدار میں ہمیشہ حلقہ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر نجام دی ہیں ان کی کاوشوں سے گوجر خان کے ملحقہ علاقوں میں گیس روڈ کے اربوں روپے کی لاگت سے تاریخی ترقیاتی کام کرائے انشااللہ عوام 25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کو حلقہ این اے 58سے کامیابی یقینی ہے 

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی7راجہ صغیر احمد نے داؤد شاہ حقانی میں کارنر میٹنگ

راجہ صغیر کا ووٹ بینک ہر جگہ پر موجود ہے یہ بات طے شدہ ہے کہ انشااللہ 25جولائی کو پورے حلقہ پی پی 7 سے ثابت ہو گا عوامراجہ صغیر کو کثیر تعداد میں ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے اس مرتبہ موضع داؤد شاہ حقانی والوں نے راجہ صغیر احمد کے حق میں ہو گا ان خیالا ت کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی7راجہ صغیر احمد نے داؤد شاہ حقانی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیاان کے ہمراہ لالہ محمد رسول،عبدالقدوس بٹ،سابق امیدوار نائب ناظم سموٹ چوہدری شوکت،سابق امیدوار وائس چیئرمین سموٹ چوہدری مختار احمد راجہ محمد ثقلین،بابوظفراقبال اور دیگر تھے،اس موقع پر ماسٹر شیراز راجپوت،راجہ ضیافت،چوہدری انصر،حاجی محمد حسین،صدام حسین اور اہلیان داؤد شاہ حقانی نے راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کیا۔جبکہ موضع رجام سیسابق کونسلر چوہدری طارق محمود،چوہدری چنگیز،چوہدری جاوید،چویدری گل وزیر،چویدری یسین،اور پورے گروپ نے اور ڈھوک گوہر والی سے محمد اکرم بھٹی ڈھوک بابا جماعت پوری سے چوہدری طارق محمود یونین کونسل چوآخالصہ سے جنرل کونسلر سعید سکندر،مشتاق حسین عرف تاقی موضو ٹکال سے ڈھوک مسیاڑی محمد اخلاق،حوالدار رمضان،محمد ظہورالحق اشتیاق حسین نے اپنے برادری دوست احباب کے ساتھ راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیاْ

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button