DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Set back for PML-N in Bhoon as villagers back PTI

ن لیگ کو ایک اور شدید جھٹکاملک فیاض اعوان آف بھون کی قیادت میں لیگی افراد پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کو ایک اور شدید جھٹکاملک فیاض اعوان آف بھون کی قیادت میں سینکڑوں لیگی افراد پی ٹی آئی میں شامل ۔ن لیگ سے مایوس افراد ملک فیاض اعوان کے زیر صدارت بڑی کارنر میٹنگ میں اعوان برادری کے ن لیگ سے تعلیق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے PTIرہنماء صداقت علی عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57اور PTIتحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی کی موجووگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ صداقت علی عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57اور PTIتحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی کا ملک فیاض اعوان آف بھون اور دیگر اعوان برادری کا شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل کے گاؤں بھون میں ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی PTIرہنماء صداقت علی عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57اور PTIتحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی تھے جبکہ تقریب میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیاض اعوان آف بھون ، ملک شاہنواز، ملک عامر حبیب ، ملک اویس ، ملک عثمان ، ملک راشد عمران ، ملک محمد بشارت ، ملک شہباز ، ملک غالب، ملک ظہیر الدین بابر ، ملک محسن ، راجہ محمد حنیف ، ملک حاجی جاوید ، ملک ڈاکٹر وقاص،شیخ اظہر اور دیگر اہلیا ن علاقہ موجود تھے ۔ اس موقع پر تمام افراد نے ن لیگ کو خیر آباد کہ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔صداقت علی عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57اور PTIتحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشااللہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی ۔

ٹکال کی سادات برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ٹکال کی سادات برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔آمدہ الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کا بھر پور مقابلہ کر نے کا عزم ۔2013کے الیکشن میں جس طرع اپنے سے بڑی اور قد آور سیاسی شخصیات کا مقابلہ کیا انشاء اللہ اب کی بار سے کئی گنا زیاہ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کروں گا اپنے حلقے کی عوام ایک ایک ووٹر ایک ایک سپورٹر سے مکمل رابطے میں ہوں انشاء اللہ عوام کی دعاؤں سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ٹکال یوسی چوآخالصہ میں سادات برا دری کی بہت بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراسادات برادری کے پیر سیدساجد حسین شاہ اور دیگرسر کردہ شخصیات نے آمدہ الیکشن میں راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا راجہ صغیراحمدنے اعوان برادری کے تمام افردا کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا جبکہ میٹنگ میں سادات برادری کے پیر سیدساجد حسین شاہ ،سید نوید شاہ ،سید اسد عباس نقوی ،سید یاسر شاہ ،جیری شاہ ، سید حسنات ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ ناصر کیانی ،نوجوان سیاسی کارکن راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،راجہ عباس پپو جنرل کونسلر یوسی مٹور،چودہدری اسد آف سموٹ ،راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی آف ممیام راجگان ،راجہ عمران آف ممیام،راجہ حیدر آف ممیام سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔ راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ ہم بے لوث خدمت باوا غلام فرید کے خاندان کی پہچان ہے الیکشن2013میں حصہ لیا مگر کچھ ووٹو ں سے رہ گیا مگر میرے جذبے میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑھا بلکہ اس سے بڑھ کر اپنی عوام کے ساتھ ان کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلا اپنی عوام کے دکھ درد میں شریک ہواانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ مجھے دیں گے اور حلقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button