پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے ایم پی اے راجہ خرم پرویز نے بیول یوتھ کی نو منتخب قیادت سے حافظ عمران منظور کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تمام نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں اور تمام نوجوان اپنی پارٹی کو کامیاب کرانے کے لیے دن رات ایک کر دیں اور سخت محنت کریں ۔ حافظ عمران منظور صدر پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل بیول نے نومنتخب یوتھ کے عہدے داروں کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام تھا راجہ خرم پرویز نے تمام نومنتخب کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ۔ حافظ عمران منظور نے راجہ خرم پرویز اور نوجوان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا ارادہ کیا