DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Punjab’s one of largest Deewan Farm of Bewal

پنجاب میں دیوان فارم موہڑہ ہفیال ،پاکستان کے بڑے فارمز میں شمار ہوتا ہے

موہڑہ ہفیال بیول،محنتی لوگ اگرمٹی کو بھی ہاتھ لگا دیں تو وہ سونا ہو جاتی ہے،محنت سے آپ ستاروں پر کمندیں ڈال سکتے ہیں،خطہ پوٹھوار جس میں اس وقت بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے جس سے خطے میں اپنی مدد آپ کے تحت بہت سی ذاتی فیکٹریوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے ،پوٹھوار ڈاٹ کوم کی دیرینہ کوشش کے بعد اب بہت سے دوست و احباب نے مال مویشی اور سبزیات کی کاشت سے لوہا منوانا شروع کر دیا ہے،کپٹن ریٹائرڈ محمد اعجاز،چوہدری محمد ایوب، چوہدری یاسر کی انتھک محنت سے دیوان فارم اس وقت پاکستان کے چند ایک بہترین فارمز میں شمار کیا جاتا ہے،مسائل زیادہ ہونے کے باوجود ان افراد نے اپنا حدف مکمل کر لیا ہے،ان کے پاس مختلف اقسام کے بیل،جن میں ریس والے اور قربانی والے بیل،دودھ والی اعلی نسل اور دیسی گائے،اعلیٰ اقسام کی بھینسیں،بڑی تعداد میں کٹیاں،اونٹ،نوع و اقسام کی بکریاں،پرندے،مرغے بھی موجود ہیں،ان کے پاس اس وقت ۳۵ آدمی کام کر رہے ہیں جن کی رزق روزی ان کے ساتھ وابستہ ہے،فارمز میں ڈاکٹر سمیت جو سہولیات ہونی چاہیں وہ موجود ہیں،پوٹھوار ی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے علاقائی سطح پر یہ حضرات نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں،یہاں پر ہر روز سینکڑوں افراد وزٹ کرتے ہیں ،یہاں کا عملہ اخلاقی طور پر ہر آنے والے مہمان کو نمایاں مقام دینے میں اہم کردار ادا کر رہاہے،یہاں صفائی عالمی معیار سے بڑھ کر دیکھنے کو ملتی ہے ،جس سے اس فارم کی حیثیت اور اہمیت کو ہر آنے والا سرہائے بغیر رہ نہیں سکتا،چوہدری رمضان گولین یو کے کی فارم بارے اور یو کے میں اس طرح کی فارمنگ بارے گفتگو بھی اس میں شامل ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button