AJK; Haji Khawaja M Nazir passed away in Boha
حاجی خواجہ محمدنذیر کوبوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم (بوعہ کلیاترا ) کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
حاجی خواجہ محمدادریس کے والدمحترم اورماسٹرخواجہ محمدفاروق شاد کے تایامحترم اورصحافی خواجہ محمداقبال کے سسر علاقہ کی ممتاز بزرگ شخصیت حاجی خواجہ محمدنذیر کوگزشتہ روزبوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم (بوعہ کلیاترا ) کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیاجوطویل علالت کے بعدرضائے الہی سے وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ مقامی قبرستان میں اداکی گئی نمازجنازہ عالمی مبلغ اسلام مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
راجہ محمدرمیض کوآہوں سسکیوں اور اشک بار آنکھوں نے سامنے گزشتہ روز فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
راجہ محمداخلاق ٹیلرماسٹرراجہ محمدلیاقت کے بھائی جواں سالہ محنت کش راجہ محمدرمیض کوآہوں سسکیوں اور اشک بار آنکھوں نے سامنے گزشتہ روز فیض پورشریف کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاجوگزشتہ جمعرات کے رو ز بوعہ ڈومال کے مقام پر بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاتھا اس المناک موت پرعلاقہ کی فضا سوگوار ہے اورہرآنکھ اشک بارہے لواحقین غم سے نڈھال ہیں جواں سالہ محنت کش کی حادثاتی موت لواحقین اورعلاقہ کے لئے ایک بڑاصدمہ ہے مرحوم کی نمازجنازہ مرکز ی عیدگاہ فیض پورشریف میں اداکی گئی نمازجنازہ عالمی مبلغ اسلام مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔
اظہارتعزیت
صوفی مطلوب حسین مغل کی کمسن پوتی اورساجدمطلوب مغل کی بیٹی کاختم قل شریف گزشتہ روزاداکیاگیامرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اورفاتحہ کی گئی دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاعالمی مبلغ اسلام مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین دربارعالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں مرحومہ کے عزیز واقارب اوردارالعلم والعمل الجامعہ الحیات علیہ الرحمہ فیض پورشریف کے طلبہ نے شرکت کی ۔
جامعہ اسلامیہ رضویہ چکسواری (شعبہ حفظ ) کے انچارج استادالقراء قاری محمدنورگل سیالوی نے کہاکہ محمدحسنین طاہرکواللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازاہے ۔ محمدحسنین طاہرمحنتی ذہین اورقابل طالب علم ہیں ۔ محمدحسنین طاہرکاایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرناباعث مسرت اورباعث اعزازہے ۔ محمدحسنین کے دادامحترم ڈاکٹرعبدالخالق (مرحوم) نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کی ۔یہ غریب عوام کی دعاؤں کاثمرہے کہ محمدحسنین طاہربھی ڈاکٹربن گئے ہیں ۔ محمدحسنین طاہراپنے دادامحترم ڈاکٹرعبدالخالق کے نقش قدم پرچلتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں گے ۔مجھے بے خدخوشی اورفخرہے کہ محمدحسنین کانام بھی میں نے ہی رکھاتھااور محمدحسنین نے دینی تعلیم بھی مجھ سے حاصل کی ہے۔ دینی کے ساتھ دنیاوی تعلیم کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں ۔قاری محمدنورگل سیالوی اورمحمدظہورنے محمدحسنین کوایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے پرمبارکبادپیش کی اور محمدحسنین کے والدمحترم طاہرخالق کوخراج تحسین پیش کیاجنھوں نے اپنے بیٹے محمدحسنین کی بہترین تعلیم وتربیت کی
آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی اراہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے صوفی مطلوب حسین مغل کی کمسن پوتی اورساجدمطلوب مغل کی بیٹی کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورسوگواران کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے
آزادکشمیر سکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنما چودھری اللہ دتہ بسمل اور ڈاکٹرچودھری محمدفاروق نے گزشتہ روز بوعہ گجرا ں جاکرحاجی خواجہ محمدادریس کے والدمحترم اورصحافی خواجہ محمداقبال کے سسر اورماسٹرخواجہ محمدفاروق شاد کے تایامحترم اورخواجہ محمداسحاق کے ماموں حاجی خواجہ محمدنذیر کی وفات پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔