Rawalpindi; Rawal Dam and Khapur Dam running low on water
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4 ماہ جبکہ خانپور ڈیم میں صرف20دن کا رہ گیا
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4 ماہ جبکہ خانپور ڈیم میں صرف20دن کا رہ گیا ہے ،بالائی علاقوں میں مون سون کی دو تین اچھی بارشیں ہونے کی صورت میں راول ڈیم دوبارہ بھر جائےگا، راول ڈیم فلٹریشن پلانٹ حکام کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سٹوریج کی صلاحیت 1752فٹ ہے مگر سپل وے پرانے ہونے اور حفاظتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سپل وے 1748فٹ بھرائی پر ہی کھول دیئے جاتے ہیں ، اس وقت راول ڈیم میں پانی کی سطح 1736فٹ ہے جو مزید چار ماہ کیلئے کافی ہے تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ موجودہ مون سون کی دو تین اچھی بارشوں کی صورت میں ڈیم پانی سے بھر جائے گا، راولپنڈی کو پانی کی سپلائی کیلئے فلٹریشن پلانٹ چوبیس گھنٹے چلایا جاتا ہے اور اس فلٹریشن پلانٹ کی پانی کو فلٹر کرنے کی صلاحیت 24ملین گیلن روزانہ ہے ، راولپنڈی شہر کیلئے 11ملین اور ایم ای ایس کو 12ملین گیلن جبکہ این اے آر سی سمیت بعض دیگر اداروں کو آدھا ملین گیلن روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے ۔