DailyNewsOverseas news

Italy; PTI will win by majority, Sheikh Ibrar

پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی, شیخ محمد ابرار

اٹلی میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان سیاسی شخصیت شیخ محمد ابرار نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور چیئرمین عمران خان وزیراعظم ہوں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور لوگوں کا معیارزندگی بھی بہتر ہو گا اس ملک سے کرپشن لوٹ مار کے خاتمے کیلئے جو عمران خان نے جدوجہد کر رکھی ہے اس میں بے حد پیش رفت ہوئی ہے بلکہ نواز شریف کو پانامہ میں منظر عام پر لا کر اربوں ڈالر کی کرپشن کرنے پر اجاگر کیا ہے اگر عمران خان ملک کے کرپٹ مافیا کے سربراہ نواز شریف کو کٹہرے میں لا کر کھڑا نہ کرتے تو نواز شریف اور اس کے حواری اس ملک کو مزید اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا دیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے خزانوں کو لوٹنے والوں کی نشان دہی کی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو محرومی سے نکالنے کیلئے بھی جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے تاکہ تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہو سکے انہوں نے مزیدکہا کہ حلقہ این 58میں پاکستان تحریک انصاف نمایاں کامیابی حاصل کرے گی 25جولائی کو صرف رسمی کارروائی کرنا باقی ہوگا حلقے کے عوام چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد پر مکمل اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اب گلیوں نالوں کی سیاست کرنے والوں کا وقت ختم ہو چکا ہے اب عمران خان کی حکومت ہوگی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button