محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر ایک ہفتہ برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے صحت کے حوالے سے زرد وارننگ جاری کردی ہے ،وارننگ میں کہا گیاہے کہ منگل کو شروع ہونے والی گرمی کی لہر اگلے منگل تک جاری رہنے کی توقع ہے، وارننگ میں کہاگیاہے کہ 80 فیصد امکان اس بات کاہے کہ گرمی اتنی شدید ہوگی جس سے صحت کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں اس لئے سوشل اورہیلتھ کیئر کی ٹیموں کو غیر متوقع صورت حال میں لوگوں کی مدد اور علاج معالجے کیلئے تیار رہنا چاہئے،اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے ریلوے ٹریک ایک دوسرے جڑ جائیں گے جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو ٹرینوں کی رفتار کے حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اختتام ہفتہ کے بعد سے موسم کی شدت میں بتدریج کمی آنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بہت ہی کم عمر افراد، معمر افراد اورکہنہ امراض میں مبتلا افراد کیلئے گرمی کی یہ لہر نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ زرد وارننگ انگلینڈ کے مغربی اورشمال مشرقی علاقے کیلئے ہے،اور اس کااطلاق صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک کیلئے ہوگا 146146ہے فیور145145 کے مریضوں کو بھی ہوشیار رہنے کو کہا گیاہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بڑے پیمانے پر پولن
پھیلنے کی بھی وارننگ دی ہے۔گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر بہت سے سکولوں نے سپورٹس ڈے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ۔پیر کو ویسٹ لندن کے علاقے ہیمپٹن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.1درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،جبکہ گزشتہ سال اپریل میں سینٹرل لندن کے علاقے سینٹ جیمز پارک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتھا۔
London; The UK has been enjoying – or enduring – another hottest day of the year, with a health warning for heatwave conditions in place for some.
Tuesday saw a top temperature of 30.6C in Porthmadog, Gwynedd – beating Monday’s peak of 30.1C in west London.
The warning, issued by the Met Office, says there is an 80% chance of temperatures being a risk to health.The hot weather is expected to last until the weekend, when temperatures are forecast to slowly drop off.