DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; No have has given more sacrifise then us, Asghar Mumtaz, PPP

ترکوال سے کنگر ممدال کلیام اعوان سے مسہ کسوال تک ہم سے زیادہ کسی نے قربانیاں نہیں دیں, اصغر ممتاز

 پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنما ء روحانی تحریک پاکستان کے بانی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-58ان کے برادر اصغر ممتاز قانون دان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-08محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے سرور اینڈ شریف حویلی میں تحصیل و سٹی کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کے عام انتخابات انشا ء اللہ عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان سے کلین سویپ کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری نوجوان سیاسی رہنماء کی قیادت میں یہ پہلا انتخاب ہوگا انشا ء اللہ عوام الناس ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹوا ور ان کی عظیم ماں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، ہماری جماعت کی جڑیں عوام میں ہیں ہم غربت ، جہالت اور نا انصافی کے خاتمے کے لئے خدمات سرانجام دیں ، قیادت نے پھانسی کا پھندا قبول کیا ، جیالوں نے اپنے آپ کو آگ تک لگائی ، بھوک ہڑتالیں کیں لانگ مارچ ، ٹرین مارچ کئے ، ضیاء الحق کی آمریت اور اس دور کی پھانسیاں اور کوڑے بھی کارکنان اور جیالوں کا راستہ نہیں روک سکے ، پنڈی ڈویژن کی عوام وفادار ہیں ، اس خطہ نے سرور شہید ، سوار حسین شہید جیسے بیٹوں کو جنم دیا جنہوں نے دھرتی ماں پر اپنی جاں قربان کیں ، تحصیل گوجرخان کی دھرتی پر آرمی چیف اور وزیر اعظم پیدا ہوئے ، جس وزیراعظم نے میرے مطالبے پر سوہاوہ چکوال روڈ ، مندرہ چکوال روڈ ، گرلز کالج گوجرخان ، ڈگری کالج گوجرخان ، دولتالہ کالج ، دور دراز علاقوں میں گھر گھر بجلی گیس ، طالبات کے لئے بسیں ، وکلاء چیمبر ، انڈر پاس ، پاسپورٹ آفس ، نادرا آفس ، سینکڑوں افراد کو ملازمتیں دیں ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ان رہنماؤں نے کہا کہ اگرچہ پارٹی کی سیکنڈ لائن قیادت نے انصاف نہیں کیا ، ہم بھگوڑے نہیں ہیں ، ہمارا لڑکپن ، نوجوانی ، جوانی ادھیڑ پن گزر ا ہم اپنے سفید کپڑوں پر لوٹا کریسی کا داغ نہیں لگانا چاہتے ، حکومتیں آتی ہیں چلی جاتیں ہیں ، نظریات ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، شہید بھٹو اور ان کا خاندان ،آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری خیبر سے لے کر کراچی تک گلگت سے بلوچستان تک وہ تمام جیالے جنہوں نے اپنی جوانیاں وقف کیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں اورپارٹی کی کامیابی و کامرانی کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے دریغ نہیں کریں گے ، ترکوال سے کنگر ممدال کلیام اعوان سے مسہ کسوال تک ہم سے زیادہ کسی نے قربانیاں نہیں دیں ہم سے زیادہ کسی نے جیلیں نہیں کاٹی ، کسی نے بھوک ہڑتالی کیمپ نہیں لگائے ، ضلع بناؤ تحریک میں پیش پیش رہے ، تمام جیالے بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں جیالا راج لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سردارافتخار احمد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

سردارافتخار احمد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، صندل روڈ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن گوجرخان سٹی کے متحرک رہنما سردارافتخار احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر سینئر رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر بھی موجود تھے، سردار افتخار احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے پانچ سالہ دور میں نظریاتی اور مخلص کارکنوں کو مسلسل نظرانداز کیا، ابن الوقت اور مفاد پرست ٹولے کو اپنے اردگرد بٹھائے رکھا ، جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے کارکن انتہائی مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں، چوہدری جاوید کوثر نے اس موقع پر کہا کہ سردار افتخاراحمد خان جیسے نڈر بے باک اور باکردار نوجوان رہنما پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں جس کے ساتھ ان جیسے مخلص ساتھی ہوں اس کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی

تحصیل گوجرخان سے کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی

مسلم لیگی کارکن مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے تحصیل کی تینوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اب بھی تحصیل گوجرخان سے کامیابی مسلم لیگ ن کی ہوگی راجہ جاویداخلاص نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل بھر میں ترقیاتی کام کرا کے حق نمائندگی ادا کیا عوام مسلم لیگی امیدواروں کو ہی کامیاب کرائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button