DailyNews

AJK; Health committee Chakswari hold function at rural health centre

ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری میں منعقدہ تقریب

 ڈاکٹر اصغر علی چودھری ڈی ایچ او میرپور اور ڈاکٹر ندیم احمد فضل داد اے ڈی ایچ او میرپور نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔نیکی کی کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کی جائے۔محکمہ صحت کے ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری کے لئے الٹرا ساؤنڈ مشین اور آکسیجن کانسٹریٹ مشین کا عطیہ دینے پر منیر احمد رضا اور عمران یعقوب کے شکر گزار ہیں۔جدید مشنری سے مرض کی بروقت تشخٰص ممکن ہو جاتی ہے اور علاج معالجہ میں آسانی رہتی ہے۔ہیلتھ کمیٹی چکسواری رورل ہیلتھ سنٹر کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ہیلتھ کمیٹی سے تعاون کرنے والی مخیرشخصیات اور فلاحی تنظیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔آر ایچ سی چکسواری میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ ،جب کہ ادویات کے کوٹہ میں اضافہ کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریک کر رکھی ہے۔محکمہ صحت عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔حکومت کے وسائل محدود ہیں۔مخیر شخصیات اور فلاحی تنظیمیں حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری کے سی ایم او ڈاکٹر احمد شجاع اور ڈاکٹر شازیہ نوید کی کارکردگی بہترین ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری میں منعقدہ تقریب س خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممتاز شخصیت منیر احمد رضانے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے الٹر ساؤنڈ مشین (مالیت سوا تین لاکھ روپے)کا عطیہ دیا جبکہ عمران یعقوب بوعہ بٹالہ نے اپنے والد محترم منشی محمد یعقوب کے ایصال ثواب کے لئے آکسیجن کانسٹریٹ مشین کا عطیہ دیا۔تقریب میں الٹرا ساؤنڈ مشین اور کانسٹریٹ مشین محکمہ صحت کے حوالے کی گئی۔تقریب سے ہیلتھ کمیٹی کے نگران اعلیٰ حاجی اورنگذیب ،جنرل سیکرٹری حاجی تاسب حسین چودھری ،اخلاق احمد دانش ،ڈاکٹر احمد شجاع اور دیگر نے خطاب کیا۔تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺ مظہر اقبال نے پیش کی ۔تقریب میں ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب ،اے ای او محمدعجائب ،زراعت افسر محمد شفقت ،خادم حسین ،راجہ شجاعت علی ،حاجی محمد ممتاز ،حاجی محمد حنیف ،چودھیر مظہر الہیٰ ،ماسٹر مہربان ،جہانگیر بابر ،ریاض بھٹی،تاسب حسین متیالوی ،محمد نصیربھٹی قائم مقام صدر الفلاح سو سائٹی ایسر ،شہزاد رضوی ،زبیر حسین پلاک سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button