DailyNewsKahuta

PTI Candidate Ghulam Murtaza Satti visits Kahuta

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مر تضیٰ ستی کا کہوٹہ شہر کا طوفانی دورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مر تضیٰ ستی کا کہوٹہ شہر کا طوفانی دورہ۔دوکانداروں کی طرف سے غلام مر تضیٰ ستی کا پر تباک استقبال۔ شہر کے تمام دوکانداروں سے ان کی دوکانوں پر جا کر ملاقات کی۔ اپنے عمران کا خان کے ویژن سے آگاہ کیا۔ آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینا اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے ۔ عمران خان کا بطور وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک کی عوام کی تقدید سنور جائے گئی چیئر مین تحریک انصاف کا11نکاتی ایجنڈاملک میں ترقی کی طرف سے بہت ہی سہنرا قدم ہے ملک عوام پاکستان کی فلاح و بہبود کے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان”بلا”پر مہر لگا اپنی سیاسی بیداری کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مر تضیٰ ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہوٹہ شہر میں دوکانداروں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ وحید احمد خان، راجہ الطاف حسین جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ،راجہ شوکت علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ ،زاہد محمود سیفی آف دھپری،طاہر ارشادسمیت دیگر کارکن موجود تھے۔ غلام مر تضیٰ ستی نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گئی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے تو ملک میں ایک تبدیلی آگئے تعلیم کے شعبے میں نمائیاں تبدیلی آئے گئی امیر اور غریب کا ایک ہی نساب ہو گا نئی یونیورسٹیاں تعمیر ہونگیں صحت کا نظام اور انتظامی امور میں بھی بہتری آہے گئی انشاء اللہ نظام کو تبدیل کر یں گے کرپشن کو جڑھ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت نے ملک کی عوام کو ناکوں چنے چبوا دے ہیں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ملک کا سار اپیسہ بیرون ملک منتقل کر دیا گیا انشاء اللہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں آئے گئی تو ملک کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ ان سیاستدانوں سے وصول کیا جا ئے گا۔

سابق ناظم غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق ناظم غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔صدر الفتح گروپ ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے والدسابق ناظم غلام ربانی قریشی ایڈوکیٹ گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کی وفات پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،ممبر ان ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،مظہر بھٹی ایڈوکیٹ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

کہوٹہ محلہ چھنی اعوان میں گندگی کے انبھار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ محلہ چھنی اعوان میں گندگی کے انبھار۔نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں ڈھنگی مچھر پھیلنے کا خدشہ۔بار بار اطلاع کر نے کے باوجودموبین ماڈل سکول کی طرف کوئی بھی سینٹری ورکر نہیں آتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جبکہ شہر کی سڑکیں اور محلوں کی گلیاں ،کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ لاری اڈہ جو بھٹو کے دور میں بنا تھا اس کو آج تک کسی نے مرمت نہیں کیا ۔لاری اڈہ میں نہ بیت الخلاء ہے نہ ہی مسافروں کے بیٹھے کی جگہ ہے پانی کا بھی کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سارا ایریا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔محلہ گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ، فاروق کالونی،ادوالہ اور دیگر 80فیصد علاقوں میں نہ سٹریٹ لائٹس ہیں اور نہ صاف پانی۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔محکموں کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے تمام کام فرضی ہورہے ہیں جبکہ عملی طور پر عوام علاقہ کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ۔20کروڑ واٹر سپلائی کاسابقہ منصوبہ بھی خرد برد ہوگیا جس کی وجہ سے محلہ آڑہ ، محلہ گریڈ اسٹیشن ،دھپری کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب دکھالی کے مقام پر حادثہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب دکھالی کے مقام پر حادثہ ۔دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گے جس کے نتیجے میں ولید ،عادل اور زریاب نامی 3نوجوان زخمی ہو گے ۔2شدید زخمیوں کو کہوٹہ ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے ۔ حادثے اطلا ع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج خرم شہزاد ،راجہ مصتنصر ، خرم ستی ،سول ڈیفنس کہوٹہ کے پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ موقع پر پہنچ گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button