ڈھوک کرمی، دیوی، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ملک حسن سروش۔۔۔۔
مسلم لیگ کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ حمید ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے وزارت عظمٰی کے دور اور میرے ایم این اے کے دور کا تقابلی جائزہ لے کر سچ سچ بتائیں اگر ان کے ترقیاتی کام میرے سے زیادہ نکلے تو میں ان کے حق میں دستبردار ہونے کو تیار ہوں۔
راجہ جاوید اخلاص کا کہنا تھا کہ وہ راجہ حمید ایڈوکیٹ کی بحیثیت امیدوار نامزدگی پر قیادت کے مشکور ہیں جنھوں نے ایک سچے لیگی کارکن کو ٹکٹ دیا۔ اور انھوں نے اتنے بڑے مجمع کو اکٹھا کرنے پر راجہ حمید ایڈوکیٹ کی کوششوں کو بھی سراہا۔