DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Women murdered over honour killing in village Dhamali

کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں بھائی نے شادی شدہ بہن کا خون کر دیا

غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کا خون کر دیا۔قتل کا یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھمالی میں پیش آیا جہاں نعمان نامی نوجوان نے اپنی 25 سالہ شادی شدہ بہن مسماۃ(ا ک) کو پیٹ پر چھڑیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی پانچ برس قبل میاں چنوں میں اپنے ماموں کے بیٹے شبیر احمد کیساتھ شادی ہوئی تھی جو ایک سال قبل ناراض ہو کر میکے آ گئی تھی اور یہاں ایک نوجوان کیساتھ تعلقات استوار کر لئے اور پانچ روز قبل اس کے ساتھ مبینہ طور پر لاہورچلی گئی تھی جہاں سے بھائی اسے واپس لے آیا تھا اور پیر کے روز اسے چھڑیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Kallar syedan; A Man named as Noman has murdered his sister in village Dhamali over family honour after she left her husband went to Lahore, she was brought back home and stabbed to death.

نوسر باز نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے سادہ لوح شخص نے اے ٹی ایم کارڈ نمبر اور پن کوڈ حاصل کر کے اس کے اکاؤنٹ سے تین لاکھ اور دس ہزار روپے کی رقم نکال لی

 نوسر باز نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے سادہ لوح شخص نے اے ٹی ایم کارڈ نمبر اور پن کوڈ حاصل کر کے اس کے اکاؤنٹ سے تین لاکھ اور دس ہزار روپے کی رقم نکال لی۔پولیس نے درخواست موصول کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ طاہر اقبال سکنہ موہڑہ بنی والا نے اپنی تحریر ی درخواست میں بیان کیا کہ میں الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں۔گزشتہ روز میرے موبائل نمبر پر ایک نمعلوم نمبر 0334 6598214 سے کال موصول ہوئی جس نے اپنا تعارف بطور میجر عامر کراتے ہوئے بتایا کہ وہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں تعینات ہے اور اس نے ہمارے گاؤں کی مردم شماری کی تھی جس کیلئے اسے بنک اکاؤنٹ کے سلسلہ میں کچھ معلومات درکار ہیں جس کے بعد اس کی کال منقطع ہو گئی ۔تھوڑی دیر بعد 021-111111425نمبرسے کال موصول ہوئی جس پر ایک نامعلوم نمائندے نے کہا کہ میں حبیب بنک ہیڈ آفس سے بات کر رہا ہوں ،آپ سے میجر صاحب جو معلومات مانگ رہے ہیں وہ فوری طور پر فراہم کر دیں جس کے بعد میجر عامر نامی شخص نے دوبارہ اسی نمبر سے کال کی اور مجھے کہا کہ اپنے بنک کی تمام تفصیلات بتائیں جس پر اس نے مجھ سے اے ٹی ایم کارڈ نمبر اور پن کوڈ نمبر پوچھا جو میں نے بتا دیا اس کے بعد اس نے میرے اکاؤنٹ سے تین لاکھ دس ہزار روپے کی رقم نکال لی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button