DailyNewsKahuta

Kahuta; Ghulam Murtaza Satti gets party ticket

غلا م مرتضیٰ ستی کو ٹکٹ مل گیا ۔ کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


پی ٹی آئی حلقہ پی پی سات سے غلا م مرتضیٰ ستی کو ٹکٹ مل گیا ۔ کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ غلام مر تضیٰ ستی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر نے کا عزم ۔ غلام مر تضیٰ ستی کی پبلک سیکرٹریٹ کہوٹہ کوٹلی روڈ میں آمد ۔کارکنوں کی طرف سے غلام مر تضیٰ کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد ۔ کارکنوں نے غلام مرتضیٰ ستی کی کامیابی کے لیے دعا کی اور مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں ملک کا آئندہ کا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے حلقہ پی پی سیون سے پارٹی ٹکٹ غلام مر تضیٰ ستی کو دے دیا جس پر کارکنوں میں خوشی کاا ظہار پایا جاتا ہے ۔ پبلک سیکرٹریٹ کہوٹہ کوٹلی روڈ میں کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین ، سابق ناظم جاوید عباسی ،ملک عامر محمود ، طاہر ارشاد ستی سمیت دیگر کارکن ورکر موجود تھے ۔

ٹکال کی اعوان برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ٹکال کی اعوان برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔راجہ صغیر احمد کی پوزیشن دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ۔آمدہ الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کا بھر پور مقابلہ کر نے کا عزم ۔2013کے الیکشن میں جس طرع اپنے سے بڑی اور قد آور سیاسی شخصیات کا مقابلہ کیا انشاء اللہ اب کی بار سے کئی گنا زیاہ سیاسی طاقت کا مظاہرہ کروں گا اپنے حلقے کی عوام ایک ایک ووٹر ایک ایک سپورٹر سے مکمل رابطے میں ہوں انشاء اللہ عوام کی دعاؤں سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یوسی چوآخالصہ داخلی ٹکال میں بہت بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراعوان برادری کی سر کردہ شخصیات نے آمدہ الیکشن میں راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا راجہ صغیراحمدنے اعوان برادری کے تمام افردا کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا جبکہ میٹنگ میں بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ ناصر کیانی ،نوجوان سیاسی کارکن راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،ملک طاہر اعوان ،ملک پر ویز اعوان ،ملک بابر اعوان ،ملک طلحہ اعوان،،چوہدری ذاکر،راجہ دانی،ملک اسد،راجہ عباس پپو جنرل کونسلر یوسی مٹور،راجہ عمران آف ممیام،راجہ حیدر آف ممیام سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔ راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ ہم بے لوث خدمت باوا غلام فرید کے خاندان کی پہچان ہے الیکشن2013میں حصہ لیا مگر کچھ ووٹو ں سے رہ گیا مگر میرے جذبے میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑھا بلکہ اس سے بڑھ کر اپنی عوام کے ساتھ ان کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلا اپنی عوام کے دکھ درد میں شریک ہواانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ مجھے دیں گے اور حلقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

کہوٹہ کی عوام نے سابق وزیر اعظم کے سامنے اپنا احتجاج ریکاڈر کرا کر عوام کوایک مثبت سوچ دی ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
گذشتہ روز ہونے والے احتجاج کے حوالے سے ملک فیاض اعوان ، راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ مجیب اللہ ،اشرف کیانی اور راجہ عمران وحید نے کہا کہ کہوٹہ کی عوام نے سابق وزیر اعظم کے سامنے اپنا احتجاج ریکاڈر کرا کر عوام کوایک مثبت سوچ دی ہے ۔ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے سابق وزیر شاہدخاقان عباسی 10ماہ ملک کے وزیر اعظم رہے مگر یوسی دکھالی سمیت دیگر یونین کونسلوں کی عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا10سال ہو گے ہیں سروٹ یوسی دکھالی کے سوئی گیس پائپ پڑھے ہیں 5سال وزیر پٹرولیم رہنے والے شاہد خاقان عباسی ایک کنکشن تک ناں دے سکے وہ اب ہم سے کیوں ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ پانچ سالوں میں اپنے حلقے میں ایک میگا پر وجیکٹ بھی ناں لا سکے ۔ ملک کا وزیر اعظم ہونے کے باوجود بھی کہوٹہ کی عوام کو کوئی سہولت ناں دے سکے ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے 2008کہوٹہ جلسے ، نڑھ جلسے اور خود شاہد خاقان عباسی کہوٹہ کی عوام سے کیے اپنے وعدے بھی پورے ناں کر سکے ۔یونیورسٹی ، ڈبل روڈ، ہر یوسی میں کرکٹ گراوئنڈ، سیہالہ آور ہیڈ برج ، ضلع کوہسار،ہر یوسی میں سوئی گیس سمیت ان کے تمام نعرے سیاسی نعرے ثابت ہوئے ۔ کہوٹہ کی عوام نے ہمیشہ ان کو ووٹوں کے تھیلے بھر بھر کر دیے اور بدلے میں انہوں نے کیا دیا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات ملک فیاض اعوان ، راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ مجیب اللہ عف ڈاکٹر مناء ،اشرف کیانی اور راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے والد خاقان عباسی نے 1985میں ہمارے حلقے سے الیکشن لڑا1988میں انہوں نے خود الیکشن لڑا عرصہ 30سال سے وہ ہمارے الیکشن لڑ ھ رہے مگر انہوں نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کو کام کہا جائے سوئی گیس کا منصوبہ غلام مر تضیٰ ستی اور مہرین انور راجہ کا ہے شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم بنے تو انہوں نے کہوٹہ جلسے میں اعلانات کیے مگر اس پر کوئی بھی عمل درآمد نہیں کرا سکے کہوٹہ کی عوام آج بھی مسائل سے دوچار ہو گے سہالہ پھاٹک پر آج بھی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ کہوٹہ ہسپتال میں کوئی بھی سہولت نہیں ہے آج بھی کوئی زخمی آجائے تو اس کو پنڈی ریفر کر دیا جاتا جو بچارا راستے میں ہی دم توڑ جاتا ہے انہوں نے کہا ہم اہل علاقہ سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کر یں گے اپنے قیمتی ووٹ اس طرع ضائع نہیں کر یں گے اپنا ووٹ اس کو دیں گے جو ہمارے مسائل سے واقف بھی ہو اور جس تک رسائی بھی با آسانی ہو ان تک ملنے کے لیے کسی کی سفارش کی ضرورت ناں ہو ۔

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائیت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چوہدری صداقت حسین کی کوششیں رنگ لے آہیں یوسی منیاندہ کی ڈھوک سہرکے سینکڑوں افراد نے چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی بھر پور حمائیت کا اعلان کر دیا۔ہمارے علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی وساطت سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے کیے ہیں انشاء اللہ ہمار ا ووٹ اورسپورٹ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی ہے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل منیاندہ کی ڈھوک سہرکے معزین نے ایک بہت بڑے اجتماع کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی، جنرل کونسلر حاجی مالک حسین ، زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین راجہ طاہر ، چوہدری ماجد حسین ،راجہ طاہر،راجہ طارق عرف طاہری ،سابق کونسلر ملک ظریف ،چوہدری سہیل احمد جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن یوسی منیاندہ ، محمد بشیر ، چوہدری بشیر ،ماموں بشیر ،انصر محمود ، محمد ظہیر عرف ملنگی ، اسدمحمود ، آفتاب حسین چوہدری عبد لخالق عرف خالو، محمد تاج ، عبد الرزاق ، محمد جاوید ،محمد منیر ،محمد منظور ، طاہر محمود اور دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر موجود تمام افراد نے کہا کہ ہماری یونین کونسل میں ہمارے چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر ائے ہیں اور ان تمام ترقیاتی کاموں کے فنڈز سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔معززین علاقہ نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ احسان بولنے والے نہیں ہیں احسان کا بدلہ احسان سے دیں اپنی یونین کونسل کے چیئر مین چوہدری صداقت حسین کی قیادت میں انشاء اللہ ہمار ا ووٹ اورسپورٹ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button