چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) قائد حزب اختلاف آزا دکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمدیاسین نے کہا ہے 13ویںآئینی ترمیم کر کے حکومت آزا دکشمیر نے بہت گھاٹے کا سودا کیا ۔ ججوں کی تعیناتی سے لے کر بہت سے معاملات حکومتی ہاتھوں سے نکل گئے ہیں ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے جذباتی فیصلے سے جہاں کشمیری قوم کو سبکی ہوئی ہے وہاں پہلے سے حاصل شدہ اختیارات بھی کم ہو گئے حکومت خوشی کے شادیانے بجانے کی بجائے اپنی غلطی پر غور کر ے کیونکہ یہ گھاٹے کا سودا ہوا ہے ایکٹ 1974ء میں ترامیم کیلئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چوہدری لطیف اکبر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تمام جماعتوں کی بھرپور نمائندگی سے متفقہ طور پر ہونے والی کمیٹی کے فیصلہ جات پر عملدار آمد ہو جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا بدقسمتی سے حکومت بہت کچھ کھو چکی ہے پر یس کلب چکسواری کے نو منتخب عہدیداران برائے امسال 2018-19سے چکسواری کے مقامی میرج ہال میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کبھی مسئلہ کشمیر پر آواز نہیں اٹھائی کیونکہ کشمیری مسلمانوں سے مودی کی دشمنی واضع ہو چکی ہے مودی سے دوستی میں میاں محمد نواز شریف کشمیر ی قوم کی غداری کی جس کی بناء پر آج وہ ذلیل و رسوا ہو رہا ہے ۔ کیونکہ کشمیریوں کے خون سے غداری کرنے والوں پر زمین ہمیشہ تنگ ہو جاتی ہے جندال سے دوستی اور مودی سے یاری نے نواز شریف کو دنیا میں ذلیل کر دیا ہے کیونکہ مودی کا جو یار ہے وہ قوم کا غدار ہے ۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پرپوری دنیا نے آواز بلندکی مگر میاں نواز شریف کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ اس مظالم پر ایک لفظ ہی کہہ دیتا پاکستا نی قوم نواز شریف کی اصلیت جان چکی ہے وہ چوک چوراہوں میں ذلیل و رسوا ہو رہا ہے خدا کی لاٹھی بے آواز ہے انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر ایک جذباتی شخص ہے اسے نفع نقصان کا اندازہ نہیں وہ نقصان کر کے بعد میں سوچتا ہے ہاں البتہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اچھا کیا کہ ختم نبو وت کو اسمبلی سے متفقہ طور پر پا س کروایا جو اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آزا د کشمیر کے اندر دو سالوں میں ایک بڑا منصوبہ نہیں دیا بلکہ ہماری منصوبوں پر کام جاری ہے ہمارے دور کی منظور شدہ سڑکوں کو پختہ کروا کر اپنے نام کی تحتیاں لگائی جارہی ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے چکسواری پریس کلب کے تمام صحافی بانی صدر صوفی محمد رشید احمد کی سربراہی میں ایک خوبصورت گلدستہ ہے ۔ نو منتخب صدر عنصر محمود غزالی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ پوری ٹیم نے انہیں متفقہ طور پر صدر منتخب کیا ان کے ساتھ پوری ٹیم بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے میں دعا گوہوں کہ مولا کریم انہیں صحافتی قدروں کی پاسداری کرنے کی توفیق دے مجھے اس تقریب حلف برداری میں آکر بے پناہ خوشی ہوئی آپ نے میری جو حوصلہ افزائی کی ہے مجھے جو عزت دی سب کا مشکور ہوں ۔ تقریب کی صدارت چکسواری کی مشہور سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت داؤد احمد کاشف نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری محمد یاسین نے پریس کلب کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا جبکہ اس پروقار تقریب کا آغازتلاوف کلام پاک سے ہوا۔ سعادت مولانا حق نواز صدیقی نے حاصل کی جبکہ نعت شریف آفاق احمد اور حاجی محمد رمضان نے پیش کی ۔ مہمان خصوصی چوہدری محمد یاسین نے نو منتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ادریس ، چیئر مین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی، صدر عنصر محمود غزالی ، سینئر نائب صدر راجہ خالد محمود ، نائب صدر اوّل غلام فرید راجہ ، معظم علی چوہدری، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری عابد حسین مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عدیل رفیق بھٹی ، سیکرٹری مالیات محمد تاج جالب ، اور سیکرٹری نشر و اشاعت قیصر عزیز سے حلف لیا تقریب میں آمد پر مہمان خصوصی اور صدر تقریب کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ انہیں ہار پہنائے گئے نو منتخب صدر عنصر محمود غزالی کی اریبہ امجد اور پوتی عفیفہ شعیب غزالی نے گلدستے پیش کئے ۔تقریب سے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدرمحمد ظفیر بابا ، صدر تقریب داؤد احمد کاشف ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن چوہدری عظیم بخش ، سابق امیدواران اسمبلی چوہدری محمد عارف ، سائیں ذوالفقار علی ، چوہدری محبوب اصغر ، صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری ، یاسر ممتاز چوہدری ، سابق صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدر ی خالد حسین ایڈووکیٹ ، ڈپٹی کسٹوڈین چوہدری خلیق الزمان ، بانی صدر صوفی محمد رشید احمد ، چیئرمین محمد رفیق بھٹی، سابق صدور مرزا محمد نذیر ، یاسر ممتاز چوہدری، افراز محمود راجہ ، مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل حاجی اور نگزیب نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چکسواری خواجہ محمد ایوب ، مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رخسار ایوب،انجمن تاجراں ڈڈیال کے صدر انور لطیف ڈار ، باوا محمد شریف ، سیکرٹری جنرل جاوید اقبال نصاری ، سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب میرپور سجاد خانپوری شجاع عزیز جرال ، سہیل برکت ، قاسم صادق بٹ ،شوکت ملک ، ساجد حسین میرپور ، پروفیسر نصیر احمد، پرنسپل الفلاح سکول اینڈ کالج، راجہ طارق محمود، صدر معلمین حاجی تاسب حسین ، حاجی محمد بشیر پرواز ، حاجی اخلاق احمد دانش ، سابق اے ای او ز حاجی محمد ممتاز ، یاسر چوہدری بن خیری، حاجی محمد رشید ، مرزا سلطان محمود ، اللہ دتہ بسمل ، راجہ وقار رحمت، سفیان ایوب، میاں زمرداقبال قریشی ، چیئر مین زکوۃ راجہ عبدالعزیز ، انجمن تاجراں چکسواری کے صدر منیر حسین ، چوہدر ی برکت علی شاد ، ماسٹر محمد شاہ پال بھٹی ، چیئر مین برکت علی ، خان تاسب خان ، راجہ رضوان سلطان ، چوہدری حاجی قربان علی ، ماسٹر شہزاد احمد رضوی ، صدر الفلاح سوسائٹی ایسر محمد نصیر بھٹی ، ممبر زکو اۃ چوہدری الطاف حسین ، ثاقب خلیل ناڑوی ، شعیب محمود غزالی ، احسن نصیر ، حارث نصیر ، خالد محمود ، عبدالرؤف سہگل ، صوفی خادم حسین ، پہلو ان منیر حسین ، ٹھیکیدار ندیم احمد ، صند ل خان ، صوفی محمد ریاض ، ظارف حسین ، واجد محمود ، پروفیسر شفقات احمد تبسم ، ماسٹر محمد محفوظ کھو کھر ، ماسٹر الطاف حسین ، بشارت حسین ، آفتاب احمد فیضپوری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب میں کھانے پینے کا معقول انتظام کیا گیا تھا ۔