DailyNews

Rawalpindi; Armed robbery in Rawat

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں6 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے لئیے

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں6 مسلح ڈاکوؤں نے گھر کے سربراہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،موبائیل فون چھین لئیے واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار عوام علاقہ کا بڑھتی وارداتوں پر ایس ایچ او روات کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 6 نقاب پوش ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فیز8 کے رہائشی محمد کاشف آمین ولد محمد آمین کے گھر داخل ہو گئے جہاں گھر کے تمام افراد کو باندھ کر نقدی مبلغ ایک لاکھ40 ہزار روپے ،2 عدد طلائی جھمکے ،2 عدد موبائیل فون ،اور ایک عدد گھڑی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چند دن قبل بھی ڈاکوؤں نے دو گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی لوٹ لی تھی متاثرین و معززین نے بڑھتی وارداتوں کو مقامی پولیس کی نااہلی قرار دیتے ہوئے فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ او انسپکٹر خضر حیات تبدیل

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ او انسپکٹر خضر حیات تبدیل ضلع بدر ،عوام علاقہ کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں چند ماہ قبل برسراقتدار سیاسی جماعت کے مقامی کھڑپینچوں کی ایماء پر تعینات ہو نے والا ایس ایچ او خضر حیات گزشتہ روز لاہور تبدیل کر دیا گیا مذکورہ ایس ایچ او کی تعیناتی کے دوران درجنوں چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جبکہ منشیات فروشی ،فحاشی اور دیگر جرائم کے اڈے پولیس سرپرستی میں چالو رہے سیاسی بنیادوں پر مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج اور بھتہ وصولیوں کا سلسلہ عروج پر رہا سائلین و معززین علاقہ نے تبادلہ کے احکامات کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک خاندان کے فیکٹریاں اور کارخانے بنانے والوں کو آئندہ انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا جائے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک خاندان کے فیکٹریاں اور کارخانے بنانے والوں کو آئندہ انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا جائے ملک پاکستان کی زرخیز سر زمین اور محنتی عوام کی قیمتی دولت کو لٹیروں سے بچانے کیلئے آزاد گروپ تشکیل دیکر غلام مصطفی کھر کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی جائے ان خیالات کا اظہار ککھڑی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار(ر) چوہدری نثار علی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ غلام مصطفی کھر گروپ سے اپیل ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور بیروزگاری کے خاتمہ ،دفاعی نظام کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الحاق کر کے ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی جائے جسکا منشور بے روزگاری کا خاتمہ ،دفاع ،بلوچستان گوادر کی بندر گاہیں اور سمندری علاقوں میں بحری بیڑہ ہو نا چاہئیے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button