مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔کہوٹہ شہر میں الیکشن آفس کا افتتاح ۔یوسیزچیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز،ایم سی چیئرمین ،وائس چیئرمین ممبران سمیت سینکڑوں کارکنوں ورکروں کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق الیکشن2018کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیاکہوٹہ کلر چوک میں راجہ اکبر(مرحوم) مارکیٹ میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اس موقع پرچیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الروف جنجوعہ ،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ، چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، کونسلر راجہ گلزار احمد ، نوجوان سیاسی شخصیت اشتیاق احمد ستی ،کونسلر سید صداقت شاہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،ایم سی چیئرمین راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،وائس چیئرمین سردار طاہر محمود،وائس چیئرمین یوسی مٹورراجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر،چیئرمین یوسی نارہ ماسٹر محمد یونس، چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئرمین ڈاکٹر مختار،چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی،سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ ،نمبردار اسد عزیز آف کنوہا،راشد مبارک عباسی ،راجہ ذوالفقار ستی،راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ عباس پپو ،حاجی منشی ریاض آف بیور،راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان ،راجہ ندیم اکبر، راجہ حسنات اکبر سمیت سینکڑوں کارکنوں ، ورکروں مسلم لیگی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنے پانچ سالہ دور میں صرف کہوٹہ شہر میں اربوں روپے کے کام کر ائے ۔16ارب کی صرف پنڈی کہوٹہ روڈ ہے تعمیر کے مراحل میں ہے ۔اربوں روپے کی سوئی گیس لگوئی ،یونیورسٹی کی رقم بھی ریلیز ہو چکی ہے ،ہسپتال کے حالات بھی بہت بہتر ہیں ۔ مخالفین جتنی مر ضی کوشش کر لیں آئندہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گئی ۔ ن لیگ نے اپنے پانچ سالوں میں وہ کارنامے سر انجام دیے ہیں جس کی ملک کی سابقہ دور میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرع بلند و بانگ دعووں پر نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگئی ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ کے موقع پر اسد محمود ستی کی قیادت میں آڑی سیداں کے مقام پر پر تباک استقبال
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ کے موقع پر اسد محمود ستی کی قیادت میں آڑی سیداں کے مقام پر پر تباک استقبال ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی کیں ، موٹر سائیکلوں کے بڑھے جلوس کے ساتھ جلسہ گاہ میں لایا گیا ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ کے موقع پروائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کی قیادت میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد ، جنرل کونسلر رفاقت قریشی ،کونسلر سید صداقت شاہ ، سید وجہی شاہ ،سید ذوالقرنین شاہ سمیت سینکڑوں کارکنوں ، ور کروں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا پر تباک استقبال کیا انہوں نے اپنے قائد شاہد خاقان عباسی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی کیں اور موٹر سائیکلوں کے بڑھے جلوس کے ساتھ جلسہ گاہ میں لایا گیا ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ کے موقع پرسوئی گیس سے محروم یوسی دکھالی کے منتخب عوامی نمائندوں کا اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ کے موقع پرسوئی گیس سے محروم یوسی دکھالی کے منتخب عوامی نمائندوں کا اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کو رکوا کر اس کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کیا ۔ منتظمین اور پولیس انتظامیہ کی مداخلت پر سابق وزیر اعظم پاکستان کی گاڑی کو گزار ہ گیا ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کادورہ کہوٹہ کے موقع پرسوئی گیس سے محروم یوسی دکھالی کے منتخب چیئرمین راجہ شوکت حسین ، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل ،لیبر ونگ کے صدر راجہ تنویر بنارس ، کونسلر راجہ فیصل محمود آف کلاہنہ ، سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر راجہ فیصل محمود آف نوگراں کی قیادت میں اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور اپنے حقوق ناں ملنے پر سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا ۔
راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے کہا کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے کہا کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔اپنے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا 11مئی 2013کو الیکشن ہوئے تھے اور میں دوبارہ کمپین 12مئی 2013سے شرو ع کر دی تھی ایک دن بھی آرام نہیں کیااتنا ورک کیا ہے کہ ہر یونین کونسل کے ایک ایک گاوں کی ایک ایک ڈھوک اور ہر ڈھوک کے ایک ایک گھر کے فرد کو جانتا ہوں میرے سیاسی مخالفین صورتحال اب یہ ہو گئی ہے کہ اب تو ان کو ہر میں ہی میں نظر آتا ہوں اپنے تمام ووٹروں سے مکمل رابطہ ہے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگا ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے کہوٹہ شہر نز د ایم سی دفتر ایک شاپ کا افتتاح کر نے کے بعد اپنے بیان میں کیا اس موقع پرتیمور مغل ،رمیز مغل، شوکت مغل،شکور مغل ،خرم بھٹی ،عثمان بھٹی ،ریحان بھٹی ،نبیل مغل، ماجد حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تی ہے ۔ انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔