پیپلز پارٹی ڈویثرن کے رہنماو روحانی تحریک پاکستان کے بانی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58مرزا عبدالرحمن اور انکے برادراصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8نے بیول کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ن لیگ کی بداعمالیاں عوام کے سامنے ہیں ہمارے ساتھ بھی پیپلز پارٹی کی سیکنڈ لائن قیادت نے اچھا سلوک نہیں کیا لیکن ہماری جماعت کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو ہے ہماری جماعت تمام صف اول کی قیادت میں عوام الناس کے لیے زندگیاں وقف کیں مملکت خداداد پاکستان کے اصل وارث ہجرت کرکے آنے والے مہاجر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے ہیں جو وفاق پاکستان پارلیمان رکھتے ہیں جو آئینہ پاکستان کو جزو ایمان سمجھتے ہیں جو غربت ،جہالت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کیے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی کے ان رہنماؤں نے انتہائی دکھ کے ساتھ اظہار کرتے ہوئے کہا تین شعبوں کے بارے میں کہاکہ سیاست عباد ت کا نام تھا آج اس نے منافقت کاروپ دھار لیا ہے اور یہ کاروبار بن گیا ہے تعلیم روشنی اور آگاہی تھی حقوق و فرائض کی پہچان تھی آج وہ بھی کاروبار بن گیا میڈیکل کا شعبہ جو انسانوں کی جان بچاتا تھا آج اکثریت ڈاکٹر قصائی بن گئے ہیں معاشرہ گل سڑ چکا ہے لیکن ہم مایوس نہیں ہماری جماعت کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے جان کا نذرانہ دیا مارشل لاء حکام ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان دی ان کی ذات پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی آصف زراری پر میڈیا ٹرائل ہوا عدالتوں نے انہیں بری قرار دیا بلاو ل بھٹو زرداری نوجوان ہیں ماں ،باپ اور نانا اور ہزاروں کارکنان کی قربانیوں کا ثمر بلاول بھٹو زرداری ہیں وہی جیالوں کو کھویا ہوا مقام بھی دیں گئے
مفتی محمود حسین شائق ہاشمی نے بیول میں عید ملن پارٹی سے خطاب
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا اور مسلمان گھرانے میں پیدا کیا۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ نبی اکرم ﷺ کا غلام بنایا۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ تمام مسلمان ناموسِ رسالت پر قربان ہونے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اہلِ ایمان نامِ محمد کو چومتے ہیں او ر پیغامِ محمد کو بھی دل وجان سے مانتے ہیں لیکن نظامِ محمد کے نفاذ کی طرف مسلمانوں نے کم توجہ دی ہے۔اہل کفر نظامِ مصطفی کوا پنے لئے سب سے زیادہ خطرہ سمجھتے ہیں۔ مسلمان بھی اسلام اور نبی اکرم ؐ سے محبت کے باوجود نظامِ مصطفی کے لئے عملی جدوجہد سے کتراتے ہیں ۔ جب تک نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لئے عملی سیاسی جدوجہد نہیں کی جائے گی قیام پاکستان کا بنیادی مقصد پورا نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 مفتی محمود حسین شائق ہاشمی نے بیول میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام جماعت اسلامی بیول نے کیا تھا۔ تقریب سے ایم ایم اے کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8 راجہ محمد جواد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ ظلم کے خلاف سینہ سپر رہی ہے۔ ہماری مقصد صرف اللہ کی رضا اور حضور نبی کریم ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔ یہ مقصد حاصل ہوجائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
تحریک انصاف مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی,راجہ جہانگیر احمد بھٹی
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ 25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا عمران خان نے پاکستانی قوم میں کرپٹ مافیا کے خلاف لڑنے کے لئے ولولہ پیدا کیا آج پاکستان کا ہر فرد کرپشن کے خلاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیں لیٹروں کو عدالت کی کہٹرے میں لانے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہیں اگر عمران خان کو وزیراعظیم بنے کا شوق ہوتا تو جب پرویز مشرف نے ان کو آفر کی تھی تو وہ بن جاتے لیکن عمران خان نے یہ کہ کر صاف انکار کر دیا کہ میں جب بھی وزیراعظیم بنوں گا عوام کی طاقت سے بنوں گا اور اس ملک اور قوم کی خدمت کروں گا عمران خان واحد لیڈر ہیں جس نے عوام سے غریب عوام کے لئے چندہ مانگ کر ہسپتال یونیورسٹی بنوائی ان خیالات کا اظہار سابق ناظم سینئر رہنما تحریک انصاف راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے کہا کہ تبدیلی آچکی ہے اب رسمی کاروائی باقی ہے جو 25جولائی کو پوری ہوگی عوام اب عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گئے کیونکہ میاں برادران اور زرداری ٹولے نے 40سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا اُنہوں نے بیرون ملک میں اپنی جائیدادیں بنائی اور پاکستانی عوام کی دولت کو خوب لوٹا اب تحریک انصاف اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائی گئی باریاں لینے کا وقت ختم ہو چکامسلم لیگ کے امیدوار ٹکٹ کے لئے ایک دوسرے پر گولیاں چلا رہے ہیں اور پی پی پی کو امیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں پی پی ۸ میں بندہ نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیر اعظم کو اپنا مجبور بچہ لانا پڑا پی پی پی پورے پنجاب سے ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرئے گئی اور تمام مسائل حل کرئے گئی پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گئی اور پاکستان انشااللہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا تحریک انصاف مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی
تعزیت
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ناظم یوسی چنگا بنگیال راجہ جہا نگیر احمد بھٹی نے سابق ایم پی اے اور شمالی پنجاب سینئر نائب صدر راجہ طارق کیانی کے بھائی بشارت کیانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی