Rawalpindi; Public transport fares increased
پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدانٹر سٹی اور لوکل روٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا
پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدانٹر سٹی اور لوکل روٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹل پلین روڈ پر فی کلومیٹر کرایہ 69پیسے سے بڑھا کر 93پیسے کردیا گیا ہے۔کچی پلین روڈ کرایہ 73پیسے فی کلو میٹر سے 98پیسے،پہاڑی علاقوں میں سی اینڈ ڈبلیو روڈز نوٹیفائیڈروڈز پر فی کلومیٹر 77پیسے سے ایک روپیہ چار پیسے کردیا گیا ہے۔نان اےسی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ میں تین روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ایک تا چار کلومیٹر تک نو کی جگہ بارہ روپے ،چار تا آٹھ کلومیٹر چودہ کی بجائےانیس روپے، چودہ تا بائیس کلومیٹر21کی جگہ28،بائیس تا تیس کلو میٹر 24کی جگہ32جبکہ تیس سے زیادہ کلومیٹر پر38 روپے کرایہ ہوگا۔نواحی روٹس پر چار روپے سٹاپ ٹو سٹاپ اضافہ کیا گیا ہے۔ایک تا چار کلومیٹر تک گیارہ کی بجائےپندرہ روپے کرایہ ہوگا۔چار سے آٹھ کلومیٹر بارہ کی جگہ اب سولہ روپے،آٹھ سے چودہ کلومیٹر پندرہ کی بجائے بیس روپے،چودہ سے بائیس کلومیٹر اٹھارہ روپے کی بجائےچوبیس روپے،بائیس سے تیس کلومیٹر تک اکیس کی جگہ28روپے اور تیس کلومیٹر سے زیادہ پر 26روپے کی جگہ35روپے کرایہ ہوگا۔نئے کرایہ نامہ کا اطلاق 21جون سے کیا گیا ہے۔