بیول(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم) افتخار وارثی ۔۔راجہ طارق ایوب ۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے عملی نمونے پیش کیے جب سیاست کاآغاز کیا تھا تو بیول کے عوام کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ پل کا تھا میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو اس بارے میں آگاہ کیا اور پل تعمیر کروایا تھا اور پھر جب 2008کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی تو تحصیل بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے بجلی ،گیس کے منصوبے تحصیل گوجرخان کے کونے کونے تک پہنچائے اور اب لیگی حکمرانوں کی کارکردگی بھی آپ کے سامنے ہے جبکہ تحریک انصاف میں تو پارٹیاں بدلنے والے ٹولے کا قبضہ ہے جو صرف اقتدار کی خاطر بار بار پارٹیاں ہی بدلتے رہتے ہیں ایسے اُمیدواروں کا مکمل بائیکاٹ کرکے صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں کو کامیاب کروائیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے بیول میں پیپلزپارٹی کے دفتر میں یوتھ کے عہدیداران کو دیئے جانے نوٹیفکیشن کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری محسن صغیر بھٹی،پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود اور پیپلزپارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی بیول کے بزرگ رہنما لالہ شبیر،ملک طارق ،مرزا خورشید بھی موجود تھے۔
Related Articles
Kallar Syedan: Chairman Election Board Files Complaint Against Forged Signatures in Kallar Syedan Bar Elections
9 hours ago
Kahuta: Traffic Police in Kahuta Continue Crackdown on Overloading and Traffic Violations
9 hours ago