گوجرخان، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔
سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل بھر کے چئیرمینوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس میں آئندہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔ انھوں نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور تمام چئیرمینوں سے حمایت کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے وفا دار تمام لوگ اگر ایک ساتھ کھڑے ہوں تو کامیابی یقینی ہے۔