DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; PPP President Ch Zaheer opts out of election

پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کی انگڑائی،این اے ستاون اور پی پی سات سے نئے امیدواراتارنے کی اطلاعات ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محموداور بلدیہ کلرسیداں کے رکن عاطف اعجاز بٹ نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے عاطف اعجاز بٹ نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ظہیر محمود کے چچا چوہدری محمد ایوب اب پی پی سات سے پیپلز پارٹی کے حتمی امیدوار ہوں گے انہوں نے این اے چھپن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آصف شفیق ستی اور مہرین انور راجہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں آصف شفیق ستی کو کہوٹہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں این اے چھپن سے آصف شفیق ستی کی جگہ مہرین انور راجہ ہی امیدوار نامزد ہو سکتی ہیں ۔

یونین کونسل غزن آباد موضع نوتھیہ و گردونواح کے دیہات میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پھیل گئی

یونین کونسل غزن آباد موضع نوتھیہ و گردونواح کے دیہات میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پھیل گئی ہے جس سے متعدد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں اور جو زندہ ہیں وہ بلکل لاغر ہو چکے ہیں محکمہ امور حیوانات حفاظتی اقدامات اٹھانے سے قاصر دکھائی دے رہا ہے عوام علاقہ نے ڈائریکٹر امور حیوانات راولپنڈی اور انچارج ہسپتال امور حیوانات کلرسیداں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مزکورہ علاقہ میں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے احکامات جاری کریں۔

پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ نے بروقت کارروائی کر کے اہل علاقہ کو ایک بہت بڑے حادثہ سے بچا لیا

پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ نے بروقت کارروائی کر کے اہل علاقہ کو ایک بہت بڑے حادثہ سے بچا لیا۔ٹریکٹر ڈرائیور محمد حسیب سکنہ شاہ باغ اپنے ٹریکٹر کو شاہ باغ سے چوکپنڈوری لا رہا تھا کہ چھپر اسٹاپ کے قریب اس کی ٹینکی سے 80 لیٹر سے زائد سی ایل اور موبل آئیل لیک ہو کر روڈ پر پھیل گیا جس پر مقامی لوگوں نے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج انسپکٹر قلزم ظہیر کو اطلاع کر دی جو اپنے عملے کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور روڈ کو بند کر کے ٹریفک کو متبادل ٹریفک بحال کر دی اور پھیلے سی ایل پر مٹی اور ریت پھینک کر علاقہ کو ایک بڑے حادثہ سے بچا لیا۔عوامی حلقوں نے بروقت کارروائی کرنے پر پٹرولنگ چیک پوسٹ کے انچارج قلزم ظہیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

تعذیت

پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت حسین ،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ ،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ داؤ د اکبر ،احسا ن الحق قریشی ،محمدسعید اور اکرام الحق قریشی نے دوبیرن کلاں جا کر نوجوان صحافی محمد منیر چشتی سے ملاقات کی اور ا ن کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہارکرتے ہؤے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button