DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Gulzar meets with Nadir Abbassi

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر عباسی کی کونسلر راجہ گلزار احمد سے ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر عباسی کی کونسلر راجہ گلزار احمد سے ملاقات۔آمدہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو۔ جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد کا شاہد خاقان عباسی کو بھر پور کامیاب کر انے کا عزم اس موقع پر یوسیز چیئرمینز میجر عبد الروف ، بلال یامین ستی ، اشتیا ق ستی ، اسد ستی ، راجہ ظفر بگہاروی ، راجہ سکندر ،ادریس جنجوعہ ، راجہ یعقوب،ڈاکٹر راجہ عرفان،رفاقت بھی موجود تھے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر عباسی نے یونین کونسل ہوتھلہ کے جنرل کونسلر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی او رآمدہ الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد نے ہر بار کی طرع اس بار بھی اپنے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم کیا اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر عبد الروف ، چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ،معروف کاروباری شخصیت اشتیا ق ستی آف کنیسر ستیاں ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد ستی ، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ، راجہ سکندر ،ادریس جنجوعہ ، راجہ یعقوب،ڈاکٹر راجہ عرفان،رفاقت بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔حافظ ملک سہیل اشرف

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی پانچ حکمران ٹولہ عیاشیاں کرتا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے
ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جلد کسی سیاسی لاعمل کا اعلان کریں گئے,راجہ محمد سیعد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد سیعد آف گڑیٹ جنرل سکریڑی آئیل ٹیکرز ایسویشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 1985 سے مسلم لیگ ن کے ووٹر سپورٹر ہیں لیکن جس شخص کو ایم این اے سے وزیر اعظم کے منصب تک پہنچایا اُس نے حلقے کو کیا دیا دورے کہوٹہ کے موقع پر سابق وزائے اعظم کے وہ وعوے کہاں گئے کہوٹہ یونیورسٹی ،سہالہ پل ،تحصیل ہسپتال کو اپ گریڈ کرنا،نڑھ کو سیاحتی مقام بنانا تو دور کی بات وہ سوکلومیٹر کی سڑکیں سب فقط بیان ہی رہے حلقے کی عوام ان وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہی رہے کلرسیداں جو ابھی تحصیل بنی وہاں کی کشادہ سڑکیں اور وہاں کی ترقی اس تحصیل کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ چودہری نثار نے اپنا حق ادا کر دیا تحصیل کہوٹہ کا شمار قدیم تحصیلوں میں ہوتا ہے لیکن آج بھی پسماندہ ہے شاہد خاقان عباسی اگر ملک کا وزیر اعظم بن کر کچھ نہ کر سکے تو ایم این اے بن کر کیا کرکریں گئے ماسواہ اپنا سوچھنے کے اب عوام کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچھناہوگا کہ ووٹ کس کودیں ووٹ ایک امانت ہے ۔ ہم فرد واحد کے کہنے پر کسی کو بھی اپناووٹ نہیں بلکہ بھرپور مخالفت کریں گئے ہم اپنی سیاسی وابستگی ان سے الگ کرتے ہوئے جلد کسی سیاسی لاعمل کا اعلان کریں گئے ہم اپنا فیصلہ خود کریں گئے ہماری مشاورت جاری ہے چند روز میں ایک پرس کانفرس کریں گئے جس میں آیند کا لاعمل کو حتمی شکل دیں گئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button