Ch Nisar Ali Khan addresses in Chakri
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان نے اپنے آبائی گاؤں چکری میں اپنے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان نے اپنے آبائی گاؤں چکری میں اپنے پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں برادران میرے قرض دار ہیں میں ان کا قرض دار نہیں ہوں اقتدار میں رہنے کے باوجود آج تک کوئی فیکٹری نہیں لگائی میاں برادران سے میری راہیں الگ ہونے والی ہیں جس کی تفصیلات حلقہ کے عوام اور میڈیا کو بتانا چاہتا تھا لیکن بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث میاں فیملی کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا پارٹی کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھوں سے لگائی ہے جو لوگ مجھے الگ کرنا چاہتے ہیں انہیں25جولائی کو عوام جوا ب دیں گے آج تک خوشامد نہیں کی نہ ہی خوشامد کو پسند کرتا ہوں جناب چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 25جولائی کو مخالفین انشااللہ منہ کی کھانا پڑے گی
چک بیلی خان سے چوہدری نثار علی خان کے حامیوں کی چوہدری نثار کے جلسہ میں شرکت کے دو روپ
چک بیلی خان سے چوہدری نثار علی خان کے حامیوں کی چوہدری نثار کے جلسہ میں شرکت کے دو روپ نظر آئے جن لوگوں نے چئیر مین یونین کونسل چک بیلی خان صغیر احمد گجر کے ساتھ جلسہ میں شرکت کی ان کی گاڑیوں پر شیر لگے ہوئے تھے جبکہ حاجی علی اصغر ، ڈاکٹر احمد ضیا اور چوہدری وسیم افضل کی قیادت میں جانے والے لوگوں نے آزاد امیدوار کے پوسٹر لگائے ہوئے تھے جس سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ جلسہ میں شریک ہونے والے لوگوں میں چوہدری نثار علی خان کو میاں برادران اور پارٹی کے بغیر تسلیم نہیں کیا جا رہا جلسہ کے ان شرکاسے یہ بھی واضع ہوا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چوہدری نثار علی خان کے حامی اور میاں نواز شریف کے حامی الگ لگ جگہ پر بیٹھے ہوں گے