DailyNewsKahuta

Kahuta; Shaukat Qayoum of air force killed in fatal accident

پا ک فضائیہ کا سکاڈرن لیڈرشوکت قیوم کہوٹہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جان بحق

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پا ک فضائیہ کا سکاڈرن لیڈرشوکت قیوم کہوٹہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جان بحق ۔بیوی اور بچے معجزانہ طور پر بچ گے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سٹی ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس کے اہلکار اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گے ۔سکاڈرن لیڈرشوکت قیوم اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی ٹیوٹا کرولا کار نمبری112میں آزاد کشمیر سے راولپنڈی جارہے تھے کہ کہوٹہ کے پنیالی دوبئی ہوٹل کے قریب ایک تیز رفتار نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ان کی گاڑی الٹی ہو گئی جس کے نتیجے میں پا ک فضائیہ کا سکاڈرن لیڈرشوکت قیوم شدید زخمی ہو گے جو زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔

ملک بھر طرع کہوٹہ شہر میں عید الفطر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ملک بھر طرع کہوٹہ شہر میں عید الفطر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ایم سی کہوٹہ کی طرف سے صفائی کا کوئی خاص انتظامات ناں کیا گیاناں ہی کوئی چونے کے نشانات لگائے گے جبکہ سابقہ ادوار ٹی ایم اے کے دور ان مخصوص تہواروں میں صفائی کا بہت ہی خاص خیال رکھا جاتا تھا ۔کہوٹہ شہر کی تمام مساجد کے باہر اور محلوں میں گندگی کے بڑھے بڑھے ڈھیر ۔بد بو اور تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید تکلیف کا سامنا جبکہ کہوٹہ شہر بھر اور دیہات کی مساجد اور عید گاہوں میں نمازے عید کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے کہوٹہ میں سب سے بڑا منعقد ہو جس میں ہزاروں فرزند اسلام نے نمازے عید ادا کی اس موقع پر ملکی سلامتی ،دین اسلام کی سربلند ی اور دہشت گردی سے ملک کوپاک کر نے کے لیے بھی خصوصی دعایں کی گی مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کی عید پھیکی رہی جبکہ انتظامیہ بھی خاطر خواہ کارکر دگی پیش ناں کر سکی ۔عید کے موقع پر پولیس تھانہ کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ نے سیکورٹی کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے ۔

کہوٹہ مونسپل کارپوریشن کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ مونسپل کارپوریشن کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔کہوٹہ شہر کی عوام کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ شہر کی سڑکیں اور محلوں کی گلیاں ،کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ لاری اڈہ جو بھٹو کے دور میں بنا تھا اس کو آج تک کسی نے مرمت نہیں کیا ۔لاری اڈہ میں نہ بیت الخلاء ہے نہ ہی مسافروں کے بیٹھے کی جگہ ہے پانی کا بھی کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سارا ایریا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔محلہ گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ، فاروق کالونی،ادوالہ اور دیگر 80فیصد علاقوں میں نہ سٹریٹ لائٹس ہیں اور نہ صاف پانی۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔محکموں کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے تمام کام فرضی ہورہے ہیں جبکہ عملی طور پر عوام علاقہ کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ۔20کروڑ واٹر سپلائی کاسابقہ منصوبہ بھی خرد برد ہوگیا جس کی وجہ سے محلہ آڑہ ، محلہ گریڈ اسٹیشن ،دھپری کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ اس شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔جبکہ ایم سی کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ کے بازار پنجاڑ روڈ ، مٹور روڈ ، مین بازار ، چھنی بازار ، تحصیل چوک ،بوہڑ بازار میں تجاوزات مافیا کا راج ہے تمام دوکانداروں نے سامان اپنی دوکانوں نے نکال کر سڑکوں پر سجا رکھا جس کی وہ سے ٹریفک کی بحالی میں بھی مسلہ اور پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے جبکہ دوکانداروں اور گاڑیوں والوں میں لڑائی جھگڑئے معمول بن گئے اور انتظامیہ نام کہ چیز نظر نہیں آ رہی معززین علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی سے فی الفورنوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button