DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Ch M Farid passed away in Bewal

بیول میںچوہدری نوید کے والد چوہدری محمدفرید رضائے الہی سے انتقال کر گئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔مسلم لیگی رہنما چوہدری نوید کے والد چوہدری محمدفرید رضائے الہی سے انتقال کر گئے اُن کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بیول میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض، سابق ایم پی اے افتخاراحمدوارثی، تحریک انصاف کے رہنما و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر بھٹی،جبار بھٹی،ملک فیاض ملک پور،ملک فیاض موہڑہ سندھو،چوہدری فیاض اختر،چوہدری مزمل حسین،چوہدری توقیر اسلم ،چیئرمین ،وائس چیئرمین ،جنرل کونسلرز ،تاجروں ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بیول ،قاضیاں،بھڈانہ اور گردو نواح میں عید الفطر پورے مذہبی جو ش وخروش سے منائی گئی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔بیول ،قاضیاں،بھڈانہ اور گردو نواح میں عید الفطر پورے مذہبی جو ش وخروش سے منائی گئی مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماع منعقد ہوئے سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد بیول میں منعقد ہوا جس میں ملک کی سلامتی ،استحکام پاکستان اور اُمت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی لوگ ایک دوسرے کو تمام گلے شکوے بھلا کر عید ملے بچوں نے سارا دن جھولے جھول کر عید منائی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بازار سارا دن لوگوں سے بھرا رہا لوگ عید سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں,عبدالرحمن مرزا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی اُمیدوار برائے این اے 58و پی پی 08عبدالرحمن مرزا اُن کے برادر اصغر محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ اُمید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا یہ انتخابات پیپلزپارٹی کے انتخابات ہیں پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ان کی بنیادوں میں شہیدوں اور جیالوں کا لہو ہے اور اس کے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے صرف پاکستان کے لیے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے نہیں بلکہ تیسری دنیا کے لیے مخلوق الحال لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اُنہوں نے عالم اسلام کو اکٹھا کرنے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی اُنہوں نے غربت کے خاتمے کے لیے لاکھوں افراد کو مڈل ایسٹ بھیجا اُنہوں نے روس کے اشتراک سے سٹیل مل کراچی لگائی جو ایشیا کی سب سے بڑی سٹیل مل ہے اُنہوں نے 73کا آئین دے قوم پر احسان عظیم کیا یہود عنود کے پٹھو نے 05جولائی 1977کو ان کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا اور 04اپریل 1979کو شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھا دیئے گئے ۔

تبدیلی آچکی ہے,تحریک انصاف کے اُمیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔۔۔تحریک انصاف کے اُمیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا تبدیلی آچکی ہے اب رسمی کاروائی باقی ہے جو 25جولائی کو پوری ہوگی عوام اب عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گئے کیونکہ میاں برادران نے 40سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دیا اُنہوں نے بیرون ملک میں اپنی جائیدادیں بنائی اور پاکستانی عوام کی دولت کو خوب لوٹا اب تحریک انصاف اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائی گئی سابق حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرئے گئی اور تمام مسائل حل کرئے گئی پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گئی اور پاکستان انشااللہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا تحریک انصاف مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button