بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) عید الفطر کے موقع پر پاکستان بھر میں موجود پارکوں میں بچوں بڑوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ۔ حاجی اسلم فیملی پارک بیول میں بھی کافی رش دیکھنے کو ملا حاجی اسلم فیملی پارک میں بیول کے علاوہ دور دراز سے بھی لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ آئے اور خوب لطف اندوز ہوئے لوگوں نے پوٹھوار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد اسلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حاجی صاحب نے بیول میں پارک بنا کر بہت اچھا کام کیا بیول پارک میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی پارک میں طرح طرح کے جھولے بچوں بڑوں کے لیے لگے ہوئے ہیں ۔ پارک میں آئے ہوئے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاکے ہمیں بچوں کو پارک میں لے جانے کے لیے پنڈی اور اسلام آباد کا رخ کرنا پڑتا تھا کرایہ بھی گاڑی کا دینا پڑتا تھا اور پورا دن بھی لگتا تھا اور ادھر سب اجنبی لوگ ہوتے تھے ادھر سب اپنےجاننے والےاور علاقائی لوگ زیادہ ہیں رات کو بھی اگر دیر ہو جائے تو کوئ خطرہ نہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے