بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول میں واقع سرکاری ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ ہسپتال کی حالت کباڑ خانے سے بھی بدتر ہے ہسپتال کے ایک حصے کو گرا کر نئی عمارت کا کام شروع ہے جو اس وقت عید کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہے اب حکومت بھی ختم ہو چکی ہے پتہ نہیں شروع کی ہوئی عمارت پایہ تکمیل تک پہنچے گی ہا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ہسپتال کی دیواریں گری ہوئی ہیں اس کے اندر گائے بھینسیں دیکھنے کو ملی وہاں میں موجود ایک شخص کے مطابق کے ہسپتال کو عارضی طور پر ساتھ والی عمارت میں منتقل کیا ہوا ہے کیونکہ نئی عمارت زیر تعمیر ہے اس کے علاوہ ہسپتال کو جانے والی روڈ کو بہت خوبصورتی اور مضبوطی سے بنایا گیا ہے جو ہسپتال کے علاوہ وہاں کی آبادی کے لیے بھی فائدہ مند ہے اگر ہسپتال کی عمارت کو جلد مکمل کر کے اس میں اچھا عملہ رکھا جائےتو بیول اور اس کے نواح کے رہنے والے افراد کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے