DailyNews

Friday announced first day of Eid al-Fitr

برطانیہ، یورپ اور فار ایسٹ کے بیشتر ملکوں میں جمعے کے روز عید الفطر منائی جارہی ہے

 

پیرس(زاہد مصطفی اعوان سے)یورپ سمیت فرانس اور سپین بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔تفصیل کے مطابق پیرس اور فرانس کے بڑے بڑے شہروں سمیت یورپ بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔حلقہ احباب فرانس میں رش ہونے کی وجہ سے عید کی نماز دو مرتبہ پڑھائی گئی۔اسی طرح ادارہ منہاج القرآن فرانس میں عیدکی نماز کے لیے پانچ اجتماعات ہوئے۔پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن پیری فیت کی مسجد میں دونمازیں۔انجمن فلاح دارین کی طرف سے ایک۔ورلڈ اسلامک مشن کی طرف سے دو مرتبہ نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔نماز عید کے تمام مسلمانوں نے ایک دوسرے سے عید ملی اور آپس میں گھل مل گئے۔ادارہ منہاج القرآن کے صدر حاجی محمد اعظم ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ۔چوہدری ریاض پاپاصدر۔جنر ل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔منظور جنجوعہ۔زاہد مصطفی اعوان ،اور دوسرے پاکستانیوں نے عید کی خوشی کے موقع پر تمام مسلمانوں اور پاکستانی بچوںاور بہنوں بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔نماز عید کے بعد امت مسلمہ اور کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
ادھر سپین کے شہر پالما مجورکہ میں کھلے میدان میں نماز عید اداکی گئی ۔جس میں خواتین بچوں سمیت مسلمانوں نے نماز عید ادا کی ۔

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ برطانیہ بھر کے تمام مکاتب فکر کے علما کی باہمی رضامندی کے بعد عید الفطر ایک ہی دن منائی جارہی ہے۔ مساجد کی انتظامیہ کے اعلانات کے مطابق عید الفطر بروز جمعہ منائی جا رہی ہے۔ اس دفعہ نہ صرف رمضان مبارک کا مہینہ ایک ساتھ شروع کیا گیا بلکہ ایک ہی روز عید کے چاند پر بھی اتفاق کیا گیا جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔


برطانیہ کے علاوہ، انڈونیشیا، ملائیشیا ،ترکی، اور یورپ کے دیگر ممالک نے بھی جمعہ کے روز عید منانے کا اعلان کیا ہے اور مڈل ایسٹ کی تمام ریاستوں اور سعودی عریبیہ نے بھی جمعے کو ہی عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

London; The first day of Eid al-Fitr will be Friday, June 15, in most Islamic countries after the moon of the month of Shawwal has been sighted. Eid al-Fitr is also being celebrated in UK and the rest of Europe.

Qatar, UAE, Saudi Arabia, Indonesia, Turkey, and Malaysia were among the first countries to announce Friday as the first day of Eid.

The moon was not sighted in India or in Pakistan, which means that Eid will be celebrated on Saturday, June 16.

New Zealand and Australia will also ring in the Eid celebrations on Saturday.

Show More

Related Articles

Back to top button